جعل سازی کیلئے ایک اور ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے
جعل ساز بلڈر یوسف لکڑاوالا کا مہابلیشور کا ایور شائن ریسارٹ بھی تنازعہ میں
ممبئی : مہابلیشور کے ایور شائن ریسارٹ جسے یوسف لکڑاوالا نے بنیا تھا وہ اب تنازعات میں ہے ۔ خبر کے مطابق مذکورہ ریسارٹ بنانے کیلئے بھی دستاویزات کو فرضی طور سے تیار کرایا گیا ۔ مہابلیشور کی ہر جگہ کے ساتھ یہ جگہ بھی نیشنل گرین ٹریبونل میں آتی ہے جہاں کسی بھی قسم کی تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے ۔ لیکن یوسف لکڑاوالا نے اس جگہ کو نینشل گرین ٹریبونل سے ہٹا کر اس پر غیر قانونی تعمیر کے تحت ہوٹل بنادیا ۔ اس تعمیر کے دوران ہزاروں پیڑوں کو کاٹ کر زمین کو تعمیر کیلئے استعمال کیا گیا ۔
اس کے لئے اس نے دستاویز فرضی طریقے سے بنا کر استعمال کیا گیا ۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ غیر قانونی طور تعمیر کی گئی اس ہوٹل کی عمارت میں ۱۰۲ کمرے ہیں جن میں ۴۰ سے زائد کمرے غیر قانونی طور سے بنائے گئے ہیں ۔ مہابلیشور کے پانچ ستارہ ہوٹل میں شمار کئے جانے والے اس عمارت کے ایک کمرہ کا ایک دن کا کرایہ پندرہ ہزار سے شروع ہوتا ہے ۔ اس ہوٹل کے انتظامات یوسف لکڑاوالا کی بیٹی ثنا لکڑاوالا دیکھ رہی ہے ۔
فی الحال ان سارے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لکڑاوالا کی اور کتنی غیر قانونی جائدادیں ممبئی اور بیرون ممبئی میں ہیں جن کی تعمیر یا حصول میں لکڑاوالا نے فرضی دستاویز کا سہارا لیا گیا ہے ۔
ورلڈ اردو نیوز جلد ہی لکڑاوالا اور اس گینگ میں شامل ان سارے لوگوں کی غنڈہ گردی اور غیر قانونی طور سے قبضہ کرنے ، زمین ہڑپنے کی سچائی عوام کے سامنے لائے گا ۔ ساتھ ہی سماج کے ان سفید پوشوں کے درمیان رابطوں کو بے نقاب کرے گا جو لکڑاوالا گینگ میں شامل ہیں اور جعل سازی کے کارنامے انجام دیتے ہیں ۔