صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر میں دسمبر تک کورونا کے تیسری لہر کا خدشہ

59,273

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بدھ کو آگاہ کیا کہ ریاست میں کووڈ-19 وبا کی تیسری لہر دسمبر تک آنے کا امکان ہے، لیکن یہ زیادہ خطرناک نہیں ہوگی۔ وزیر کا بیان ٹیسٹنگ میں گراوٹ کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے متنبہ کئے جانے کے اگلے دن آیا ہے۔ مئی میں روزانہ 2.69 لاکھ ٹیسٹنگ ہوتی تھی، اب نومبر میں بمشکل 98000 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری رنجیت بھوشن نے کہا کہ اکولا، امراوتی، بلڈھانا، دھولے، گوندیا، ہنگولی، نندربار، واشم اور یاوتمال اضلاع میں ٹیسٹنگ کی شرح ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ طے فی 10 لاکھ آبادی سے روزانہ 140 لوگوں کی جانچ کی سفارش سے کم ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت ٹوپے نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں ریاست کے ذریعہ حاصل اچھی ٹیکہ کاری شرح کے سبب تیسری لہر کا ممکنہ طور پر کم اثر ہوگا۔ ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے، انفیکشن شرح مزید کم ہو رہی ہے، جب کہ شرح اموات بھی صفر کے قریب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.