صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جعل ساز بلڈر یوسف لکڑا والا کی عدالتی حراست میں توسیع , بھانجے نے بھی دھوکہ دیا

1,338

ممبئی : جعل ساز بلڈر یوسف لکڑا والا کی عدالتی حراست میں ۱۴ دنوں میں توسیع کردی گئی ہے ۔ اس دوران پہلے ایف آئی آر کی ضمانت کیلئے وہ ہاتھ پیر مارنے کی کوشش میں ہے ۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرضی دستاویز بنانے کیلئے جس دیپک گپتا کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے نام پر یوسف لکڑاوالا کے بھانجہ اخلاق نے اس دستاویز کے لئے ایک کروڑ روپئے دیئے تھے جبکہ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گپتا کو ایک کروڑ ملا ہی نہیں ۔

اس کارروائی کے بعد لکڑا والا کا بھانجہ اخلاق بھی مطلوب ہے کیونکہ ای او ڈبلیو کا شکنجہ اس پر بھی کسی بھی وقت سخت ہو سکتا ہے اور اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔

ایک بات اور سامنے آئی ہے کہ آرتھر روڈ جیل میں لکڑا والا کو وی آئی پی سہولت مہیا کرانے کے نام پر اس کے دوسرے رشتہ دار الطاف لکڑا والا نے ۱۰ لاکھ روپئے لکڑا والا کی دوسری بیوی سے لے لئے اور وہ پیسے ان لوگوں تک نہیں پہنچے جنہوں نے جیل میں اسے وی آئی پی سہولت مہیا کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔

الطاف لکڑا والا جس نے جیل میں وی آئی پی سہولت بہم پہنچوانے کے نام پر خاندان سے دس لاکھ روپئے اینٹھ لئے

 

 

الطاف لکڑاوالا کے ذریعہ یہ پیسہ وصولے جانے کے بعد آرتھر روڈ جیل کے اعلیٰ اہلکار ناراض ہیں کیونکہ ان کے نام پر وی آئی پی سہولت کیلئے اس نے ۱۰ لاکھ روپئے اینٹھ لئے ۔

واضح ہو کہ الطاف لکڑاوالا جنوبی ممبئی کا چِندی چور بلڈر اور چھوٹا شکیل کا دست راست ہے جو جونبی ممبئی میں اپنے دوسرے جعل ساز معاون سکندر لولاڈیا عرف راجو نٹ بولٹ کے ساتھ مل کر فرضی اور جعل سازی کا کام کرتا ہے ۔ لکڑاوالا کی گرفتاری کے بعد راجو نٹ بولٹ ، الطاف لکڑاوالا اور دوسرے کئی سفید پوش لکڑاوالا کے ارد گرد منڈلانے لگے کیوں کہ لکڑاوالا کی گرفتاری کے بعد ملائی کھانے کا موقعہ ان سب کو ملا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.