صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریس اچھے امیدواروں کو چھوڑ کر غلط گھوڑے پر پیسہ لگارہی ہے : ہرش وردھن جادھو

1,320

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ایم ایل اے ہرش وردھن جادھو نے اعلان کیا ہے کہ وہ شیوراجیہ بہوجن پارٹی سے لوک سبھا چنائو لڑیں گے ۔ وہ شہر میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ ہرش وردھن جادھو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندر کانت کھیرے کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے کانگریس نے ان کے مقابل جان بوجھ کر ایک کمزور امیدوار کو کھڑا کیا ہے مگر وہ اب خود چندر کانت کھیرے کو شکست دینے کے لئے پوری قوت کے ساتھ لوک سبھا الیکشن لڑیںگے ۔

شیو راجیہ بہوجن نامی خود اپنی پارٹی سے ۳۰ مارچ کو اپنا امیدواری فارم داخل کریں گے ۔ ہرش وردھن جادھو نے مزید کہا کہ اگر انہیں ونچت بہوجن اگھاڑی اور ایم آئی ایم کا باہر سے سپورٹ ملتا ہے تو وہ ضرور لڑیںگے ۔ ہرش وردھن جادھو نے کہا کہ وہ الیکشن میں چندر کانت کھیرے کو شکست دیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور چونکہ مختلف سماجوں کی ریزرویشن کی راہ موجودہ حکومت نے ہموارہ کردی ہے اس لئے الیکشن میں جیتنے کے بعدوہ نریندرمودی کو سپورٹ کریںگے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس اچھے امیدواروں کو چھوڑ کر ایک غلط گھوڑے پر پیسہ لگارہی ہے جو اسے مہنگا پڑیگا ۔ اس پریس کانفرنس میں لطیف پٹیل ، دیوی چند سنگھ باروالی اور شیخ منصب بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.