یونائٹیڈ ری پبلکن پارٹی کی آئندہ پارلیمانی انتخاب میں کانگریس وراشٹروادی کو غیر مشروط حمایت
ممبئی : آئندہ پارلیمانی انتخاب میں یونائٹیڈ ری پبلکن پارٹی نے کانگریس وراشٹروادی کانگریس پارٹی کو بغیر شرط کے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یونائٹیڈ ری پبلکن پارٹی کے قوی صدر تان سین نناورے اور ریاستی صدر اشوک گائیکواڑ کی قیادت میں آج ایک وفد نے مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان وراشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل سے ملاقات کرکے جمہوریت وآئین مخالف فرقہ پرست طاقتوں کو شکشت دینے کے لئے کانگریس وراشٹروادی کانگریس کو اپنی بلاشرط حمایت کا یقین دلایا ۔
یونائٹیڈ ری پبلکن پارٹی کے اس وفد میں نتن مورے ، آنند راؤنربھونے ، بالا صاحب نرملے ، پرشانت ناندگاؤنکر ، اتم راؤگائیکواڑ ، ایڈووکیٹ صادق شیلیدار ، اتم راؤنوگھرے ، ایم ایچ منصوری ، راجندر ساٹھے ، مہاویر وزالے ، ایشورسنگھ جھنجھوٹڈ ، بھاؤصاحب پگارے اور کشور تروڈے وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے یونائٹیڈ ری پبلکن پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حزبِ مخالف کے اتحاد میں ان کا استقبال کیا ۔