صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایک دن میں ۱۶۶۱؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ زیر علاج مریضوں کی تعداد ۴۴۳۷۴

236,536

ممبئی: ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے بارے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے ۲؍ ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اس بات کی پیشین گوئی وزیر اعلیٰ نےکچھ دن قبل اپنی تقریر میں کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ان دنوں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا ہی جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ مریضوں کی تعداد میں بڑے اضافے کے بعد گراف نیچے آجائے گا۔ آج بھی ریاست میں۲۵۵۳؍نئے مریض پائے گئے ہیں ۔آج کے حالات میں ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ۸۸۵۲۸؍ سے متجاوز کر چکی ہے ۔ ریاست میں آج ۱۰۹ ؍ لوگوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ۔ریاست میں کرونا سے مرنے والے کل افراد کی تعداد ۳۱۶۹؍ ہوگئی ہے ۔

آج ریاست میں ۱۶۶۱؍ افراد کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا ہے ۔ موجودہ حالت میں ریاست میں ۴۴۳۷۴؍زیر علاج ہیں ۔

صرف ممبئی میں ہی مریضوں کی تعداد میں۵۰؍ ہزار سے زائد ہے ۔ممبئی میں کل ۵۰۰۸۵ ؍ مریض ہیں ۔ممبئی میں آج مریضوں کی تعداد میں۱۳۱۱؍ کا اضافہ ہونے کے ساتھ ۶۴ افراد کی موت ہوئی ہے ۔وہیں انتظامیہ نے دھاراوی کو لے کر کچھ اطمینان کی سانس لی ہے کیونکہ گذشتہ۹؍ دنوں سے دھاراوی میں کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

کرونا وائرس  کو وائرس کو ختم کرنے کے لئے  کوئی دوا نہیں ہے ، لیکن کچھ دوائیں موثر ہیں۔ ہندوستان میں فی الحال کرونا مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ریمڈیسیویران دوائوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔امریکی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ ایسی ہی ایک اور دوا کرونا کے خلاف موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ مطالعہ نیشنل کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض (این آئی اے ایڈ) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ تحقیق سائنس امیونولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

دل کے مرض میں مبتلا کچھ مریضوں  میں قوت مدافعت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کے لئے اکلابروٹینیب کارآمد ہوسکتی ہے۔ اس دوا کو خون کے کینسر کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.