صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

لڑکی کی لاش سڑک پر رکھ کر مقامی باشندوں کا احتجاج

63,996

نوئیڈا ضلع میں مقامی باشندوں نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی واردات کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں نے مقتولہ کی لاش سڑک پر رکھ کر ناکہ بندی کردی۔

نوئیڈا :ریاست اتر پردیش کا اہم شہر نوئیڈا میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ پولیس اندھیرے میں ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ آج بھی ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کو لے کر گھر والوں نے زبردست احتجاج کیا۔ متوفیہ کے رشتہ داروں نے لاش سڑک کے درمیان رکھ کر احتجاج کیا۔ اس مظاہرے کے دوران سڑک پر زبردست جام ہو گیا۔ اطلاع کے بعد موقع پر بھاری فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر لڑکی کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ مہلوکہ کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ یہ معاملہ کوتوالی 63 کے چھجارسی کا ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق لڑکی کا ایک لڑکے کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ لڑکی مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اسے فوراً غازی آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہو گئی۔ پولیس متوفیہ کے لواحقین سے رابطے میں ہے۔ پولیس اس کے گھر والوں کی شکایت کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔

اس واقعے کا انکشاف کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔کافی سمجھانے کے بعد گھر والے راضی ہوئے ۔اے سی پی انل یادو نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد کاروائی کر کے ہم معاملے کو سامنے لائیں گے اور جس پولیس والے نے بھی اس معاملے میں کوتاہی برتی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.