صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مراٹھی زبان میں پہلی بار قرآن کا خلاصہ تراویح 

12,981

اورنگ آباد : رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان کے مہینے میں الحمدللہ ملت میں قرآن کو سمجھنے اور سمجھانے کا کام  بڑے پیمانے پر ہوتا ہے ۔ لیکن ملت کے اہل مراٹھی اور بالخصوص برادران وطن تک قرآن کے پیغام کو پہنچانے کے لئے رمضان کے موقع پر گلوبل لائٹ پبلشر نے نوشاد عثمان  کے قرآن سار یعنی خلاصہ تراویح کو کتاب کی شکل میں شائع کیا ہے۔ مراٹھی زبان میں خلاصہ تراویح کی یہ پہلی کتاب ہے ۔ 31 مارچ کو اس کا اجراء بدست ڈاکٹر اقبال منّے آن لائن عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انور جاوید شیخ (ریٹائرڈ انسپکٹر) نوشاد عثمان (مرتب خلاصہ تراویح ) گلوبل لائٹ پبلشر’ کی دونوں سربراہ اقصی حریم و بشری ناہید موجود تھیں ۔

وبائی حالات کے سبب یہ اجراء چند افراد کی موجودگی میں عمل میں آیا لیکن کثیر تعداد میں لوگوں نے آن لائن شرکت ۔

تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اسکے بعد قرآن سار کے ترتیب کار نوشاد عثمان نے اپنے احساسات رکھے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ قرآن کے تعلق سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں ہمیں غصہ اور شدت میں آئے بغیر قرآن کے پیغام کو عام کرنا چاہیئے ۔ اسکے بعد قرآن سار کا اجراء عمل میں آیا ۔ انور جاوید شیخ نے کہا کہ آج کے جو حالات ہیں اس میں نوشاد عثمان نے ایک قابل قدر کام کیا ہے ۔

ڈاکٹر اقبال نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ قرآن ،نماز ، مسجد اور مسلمانوں کے تعلق سے کئ چیزوں کو لے کر برادران وطن کے دلوں میں غلط فہمیاں ہیں، یہ کتاب ان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں اہم رول ادا کریگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرض کیجئے کسی شخص کے پیچھے آگ ہے تو میرا انسانی فریضہ ہے  کہ میں اس کو آگ سے بچاؤں اسی طرح برادران وطن کو جہنم کی آگ سے بچانا بھی ہم مسلمانوں کا فرض ہے اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے یہ کتاب معاون ثابت ہوگی ۔

آخر میں اقصی حریم نے ڈاکٹر اقبال منّے، نوشاد عثمان صاحب، فقیر محمد صاحب(رکن جماعت اورنگ آباد) جنہوں نے کتاب پر نظر ثانی کی ، ساجد پٹھان نے پروف ریڈنگ ‘ محمد شکیل انجنیئر نے ٹائٹل و بیک پیج ڈیزائینگ کے ذریعے تعاون کیا ان سبھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں آپ گھر بیٹھے بلا کسی ڈاک خرچ کے گلوبل لائٹ پبلشر کے اس نمبر پر 8855055769 پر کال یا میسیج کر کے منگوا سکتے ہیں ۔ 80 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 90 روپئے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.