صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ماہم درگاہ کے ٹرسٹی مدثر نثار لانبے پر ریپ کا مقدمہ درج

45,410

ممبئی : عالی طور پر معروف درگاہ ماہم کے ٹرسٹی ڈاکٹر مدثر نثار لانبے پر ایک خاتون کے ذریعہ شکایت کی بنیاد پر زنا بالجبر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر لانبے درگاہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے ساتھ ہی ریاستی وقف بورڈ کے رکن بھی ہیں ۔

ایک مقامی خاتون کے ذریعہ ۲۵ دن قبل ۷ ؍ دسمبر کو ماہم پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی تھی ۔ پولس نے کافی تفتیش کے بعد نئے سال ۲۰۲۱ کے پہلے دن ڈاکٹر مدثر لانبے کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔

ماہم پولس نے ڈاکٹر مدثر نثار لانبے کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعات ۳۷۶، ۳۲۸ اور ۵۰۶ کے تحت مجرمانہ معاملہ درج کیا ہے ۔

ڈاکٹر لانبے کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ماہم درگاہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کی جانب سے ایک بیان بھی آیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہم درگاہ ٹرسٹ انسانیت کا اسٹیج ہے ۔ ساتھی ٹرسٹی ڈاکٹر لانبے کیخلاف درج ہوئی ایف آئی آر کے بارے میں ماہم درگاہ ٹرسٹ بورڈ کی سوموار کو ایک میٹنگ ہوگی ، جس میں آگے کی کارروائی طے کی جائے گی ۔

سہیل کھنڈوانی کے بیان یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سوموار کو بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ میں ماہم درگاہ ٹرسٹ کے وقار کو بنائے رکھنے کیلئے ڈاکٹر لانبے کو ٹرسٹ سے باہر کا راستہ دکھایا جاسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.