صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرینکا گاندھی کو جنرل سکریٹری بناکر راہل گاندھی نے صحیح وقت پر اچھا فیصلہ کیا ہے : اشوک چوہان

1,249

مہاڈ : پرینکا گاندھی کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کا مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ایم پی اشوک چوہان نے استقبال کرتے ہوئے اسے ملک کی سیاست کے لئے ایک نئے دور سے تعبیر کیا ہے ۔ کوکن میں جاری جن سنگھرش یاترا کے دوران مہاڈ میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جی نے آج پرینکا گاندھی جی کو اترپردیش کا جنرل سکریٹری اورنگراں بناکرصحیح وقت پر بہت اچھا فیصلہ کیا  ہے ۔ پرینکا گاندھی ایک تجربہ کار لیڈر ہیں ۔ کئی برسوں سے وہ اترپردیش کے رائے بریلی و امیٹھی میں نہایت سرگرمی سے کام کررہی ہیں، جس کے پیشِ نظر انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ راجیو گاندھی جی کا وقت ہو ، سونیا گاندھی جی کا وقت ہو یا پھر راہل گاندھی جی کا ، ان کے کاموں کو انہوں نے نہایت قریب سے دیکھا ہے ۔ ان کا تجربہ نہایت شاندار ہے ۔ وہ پورے ملک کی سیاست کو سمجھتی ہیں اور ان کو دیکھنے کے بعد اندرا گاندھی جی کی یادآتی ہے ۔ آج ایک بڑی ذمہ داری ان پر سونپی گئی ہے ۔ اترپردیش کے ایک حصے کا انہیں نگراں بنایا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے کا جیوتی را آدتیہ سندھیا کو نگراں بنایا گیا ہے ۔ ان میں  یہ کام نہایت مضبوطی سے کرنے کی قابلیت ہے ۔ اترپردیش کی سیاسی صورت حال چاہے جو بھی ہو ، ان کا چیلنج قبول کرکے کانگریس پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ان کی قیادت کامیاب رہے گی ، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.