صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاریرا نے بلڈروں پر شکنجہ کسا ، تبریز بہاری باہوبلی ایوب پیان پر بھی کارروائی

48,532

ممبئی : حکومت مہاراشٹر نے جعل ساز بلڈر تبریز ربروالا عرف تبریز بہاری سمیت کئی بلڈروں پر شکنجہ کسا ۔ مہاراشٹر ریرا نے سیکڑوں بلڈروں کے پروجیکٹ جو کہ ریاست کے کئی شہروں میں موجود ہیں ۔ ان کیخلاف کارروائی کی ہے ۔ حکومت نے ریرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ان کے پروجیکٹ کو فروخت کرنے یا اس کا اشتہار شائع کرنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ پروجیکٹ ریاست کے ممبئی ، پونے ، ناسک میں ہے اس میں تبریز بہاری کا پریل میں واقع وہائٹ ہائوس بلڈنگ بھی شامل ہے ۔

اسی کے ساتھ ممبئی کے مدنپورہ علاقہ کے باہوبلی بلڈر ایوب پیان کے پروجیکٹ پر بھی ریرا کا شکنجہ کسا ہے ۔ مہاریرا کے مطابق ایوب پیان کی کے اے ایس ریلٹی اور فیورکنسٹرکشن کے ذریعہ بنائی جارہی کے اے ایس پرائیڈ اور کے اے ایس گرانڈ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ لکڑاوالا ڈیولپر کی لکڑاوالا سالٹیئر، ایم آر کے ڈیولپر کی اجمل ہائیٹس کا ریرا رجسٹریشن کینسل کردیا گیا ہے ۔

ملزم ایوب انصاری عرف ایوب پیان

ریرا وقت وقت پر دی گئی مدت میں اضافہ کرتا رہتا ہے لیکن بلڈروں کی کانوں پر جوں نہیں رینگتی اور وہ اپنے پروجیکٹ کا رجسٹریشن بھی نہیں کرواتے ہیں ایسے میں اگر مہاریرا کی طے شدہ مدت میں رجسٹریشن نہیں ہوتا ہے تو ایسے پروجیکٹ کو نہ ہی خریدا جاسکتا ہے اور نا ہی فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ یہاں تک کہ اس کا اشتہار دینا بھی ریرا قوانین کیخلاف ہے ۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ جلد ہی مہاریرا ۲۰۱۹ اور اس کے بعد کے سال کے پروجیکٹ بھی لسٹنگ کرے گا ۔تبریز بہاری کے کئی پروجیکٹ قانونی دائو پیچ کے ہچکولے کھارہے ہیں ، تازہ معاملہ لمبی سیمنٹ چال کا ہے جسے تبریز بہاری ری ڈیولپ کرنے کی فکر میں ہے جبکہ یہاں کے کئی کرایہ دار اس کے خلاف ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.