صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کووِڈ-19 کے پیش نظر اے ایم یو میں طلبہ کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

254,766

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف ایڈمنسٹریٹیو دفاتر میں کووِڈ-19 (کورونا وائرس) کے پیش نظر طلبہ کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ داخلہ و امتحانات کے سلسلہ میں مدد کے لئے کنٹرولر دفتر میں بھی یہ نظم کیا گیا ہے ۔

ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر مجاہد بیگ نے بتایا کہ کووِڈ-19 کے سلسلہ میں یونیورسٹی ہیلتھ سروس میں ڈاکٹر نجم الہدیٰ خاں (موبائل: 9412535633) ، ایم اے ایس میں ایکسٹینشن نمبر :4050، اور مسٹر انعام الرحمٰن (موبائل: 9358255075)، پراکٹر آفس میں ڈیوٹی رائٹر اور اسسٹنٹ پراکٹر ڈاکٹر ظفر افتخار (موبائل: 9837000614) ، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں پرنسپل و سی ایم ایس (رابطہ نمبر: 0571-2721934)، اور ڈی ایس ڈبلیو دفتر میں اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر محمد دانش اعظمی (موبائل:8909654800) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ داخلہ وامتحانات کے سلسلہ میں کنٹرولر دفتر میں اسسٹنٹ کنٹرولر مسٹر محمد فیصل فرید (موبائل: 9452040956) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.