صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نوزائیدہ بچہ کی خرید و فروخت کے معاملے میں چار خواتین گرفتار _ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

66,160

تلنگانہ کی نظام آباد پولیس نے چار خواتین کو نوزائیدہ بچہ کی خرید فروخت کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔جن کی شناخت دیوی، جیہ، حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم کی حیثیت سے کی گئی ہے پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نظام آباد کے امبیڈکر کالونی کی دیوی جو اس کیس کی ملزم نمبر 1 ہے نے اسے پیدا ہونے والے بچے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ اس حالت میں نہیں تھی کہ وہ پیدا ہونے والے بچے کی دیکھ بھال کر سکے۔

اس نے بچہ کی فروخت کے لئے گاہک کی تلاش کرنے اس کی جان پہنچان والی جیہ کو کمیشن ایجنٹ کے طور پر مقرر کیا۔ اور ان دونوں نے مل کر اسی کالونی کی حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم   سے الگ الگ  5000 روپے ایڈوانس کے طور پر لیے ۔ اس نے مرد بچہ کی پیدائش پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور لڑکی کی پیدائش پر ایک لاکھ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شبانہ بیگم نے 20000/- تک ڈیلیوری کا خرچہ ادا کیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کو جنم دیا۔

نوزائیدہ کو خریدنے کے لئے دو خواتین حمیرا بیگم اور شبانہ بیگم پپنچ گئے۔ ان چاروں میں سڑک پر ہی بحث و تکرار ہوئی ۔ اور پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی۔ پولیس نے ان چاروں کو گرفتار کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے پیش کیا بعد ازاں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔۱

Leave A Reply

Your email address will not be published.