صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دھننجے منڈے کو کرونا ، کابینی وزراء میں تشویش کا ماحول

236,719

 ممبئی: ریاستی وزیر سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے کرونا سے متاثر ہوئےہیں۔ دھننجے منڈے کرونا سے متاثر ہونے والے تیسرے وزیر ہیں۔ دو دیگر اعلی عہدیدار بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کابینہ میں کام کرنے والے وزراء اور اعلی عہدیداروں میں تشویش اب بڑھ گئی ہے۔

دھننجئے منڈے سمیت ان کے دفتر کے  پانچ افراد کرونا  سے متاثر ہوئے ہیں ۔ان سب کی جانچ کی رپورٹ جمعرات   رات دیر گئے موصول ہوئی ہے ۔ دھننجے منڈے کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دھننجئے منڈے ہر روز منترالیہ جاتے تھے۔ منگل کو ہونے والی اس میٹنگ میں دھننجئے منڈے بھی موجود تھے۔

منڈے کے ساتھ ، ان کے ذاتی معاون ، پی اے ، ممبئی میں ڈرائیور ، بیڑ میں ڈرائیور اور باورچی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں لیکن کسی میں کرونا کی علامات  دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ منڈے رواں ہفتے منگل کو کابینہ اجلاس میں شریک تھے۔ دھننجے منڈے پیر کے روز بیڑ سے ممبئی واپس آئے تھے اور وہ اور ان کے عہدیدار باقاعدگی سے وزارت کے دورے پر تھے۔

اس سے قبل منترالیہ  کے کچھ اعلی عہدیدار اور ملازمین بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ کرونا سے متاثر ہونے والے منڈے تیسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل جتندر اوہاڈ اور اشوک چوہان بھی کرونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔

سماجی ترقی کے وزیر دھننجئے منڈے  کے کروناسے متاثر ہونے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی کے وزراء میں تشویش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ۔ دھننجے منڈے نے حالیہ کابینہ اجلاس کے دوران متعدد وزراء سے رابطہ کیا تھا۔ اس لئے  این سی پی کے ساتھ مہا وکاس اگھاڑی کے وزرا کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ معلومات کے مطابق اجلاس میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، جتیندر اوہاڑ ، راجندشینگنے ، وجے و ٹی وار ، چھگن بھجبل ، ورشا گائیکواڑ ، سنیل کیدار اور اسلم شیخ نے شرکت کی ۔

طبی اصول کے مطابق کورونا سے مثبت پائے جانے افراد کے رابطے میں آنے والے ہر شخص کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے ۔ ان کے لعاب دہن کے نمونے لے کر اس کی جانچ کی جاتی ہے ۔ چونکہ دھننجے منڈے کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے اور انہوں حالیہ کابینی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی اس لئے اس اجلاس میں شامل تمام وزراء کو قرنطینہ میں رکھا جانا چاہئے مگر تادم تحریر کسی بھی وزیر کو قرنطینہ میں نہیں رکھا گیا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ تمام وزرا جسمانی فاصلے کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے تھے۔ اس ضمن میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ چونکہ میٹنگ جسمانی فاصلے کے اصول کے تحت ہوئی تھی اس لئے کسی بھی وزیر کو فوری طور پر کورونا کی جانچ کے لئے نہیں کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھننجئے منڈے کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ انہیں سانس لینے میں صرف پریشانی ہو رہی تھی۔ اب انہیں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت اچھی ہے۔ لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.