صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی لوکل ریلوے کے ماہانہ اور سہ ماہی پاس والوں کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ

268,652

ممبئی : ممبئی شہر کی لوکل ریولے لائن کو ممبئی کی لائف لائن کہا جا تا ہے ۔ ممبئی میں لوکل ریلوے کے ذریعے روزآنہ لاکھوں لوگ ممبئی اور اس کے مضافات میں نوکری اور دیگر کاموں کے لئے سفر کرتے ہیں ۔ ممبئی شہر  میں لاکھوں ایسے افراد ہیں جو ٹکٹ کے لئے  قطار میں کھڑے ہونے کی بجائے ماہانہ یا سہ ماہی پاس بنوا کر اپنا وقت بچاتے ہیں ۔

مارچ میں پورے ملک میں لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ۔ تقریباً تین ماہ تک تمام آفس اور کاروبار بند رہے ۔ اس دوران لوکل ریلوے کی خدمات بھی بند تھیں ۔ ممبئی اور مضافات کے لاکھوں لوگوں نے اپنے پاس کی تجدید مارچ مہینہ میں کروائی تھی اور لاک ڈائون کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکے ایسے افراد کی ترجمانی کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن پاکن پارلیمنٹ انیل دیسائی نے مرکزی وزیر ریلوے کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد سے جو رقم ماہانہ پاس کے لئے لی گئی تھی انہیں واپس کی جائے ۔ یا ان کے پاس کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ تین مہینوں تک مفت سفر کرنے کی اجازت دی جائے ۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ممبئی میں جتنے بھی افراد پاس کے ذریعہ سفر کرتے ہیں وہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں  اس لئے ان کے روپئے واپس کئے جائیں یا پھر انہیں مزید تین مہینوں تک مفت لوکل ریلوے میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.