صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈی کمپنی کے ذریعہ لگائے گئے ہنی ٹریپ میں پھنسے مہاراشٹر لینڈ ریوینو ریکارڈ (کلیکٹر آفس) کے افسر ؟ ممبئی کی کئ پراپرٹیوں پر غیر قانونی طریقے سے  قبضہ کرنے کی سازش کامیاب

1,948

 

شاہد انصاری

ممبئی:  پٹھان کوٹ کی طرز پر ممبئی میں واقع مہاراشٹر لینڈ ریوینو ریکارڈ (کلیکٹر آفس) کے کچھ افسر ڈی کمپنی اور آئل مافیا کی طرف سے لگائے گئے ہنی ٹریپ میں پھنس چکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ممبئی کی کئی پراپرٹیوں کو غیر قانونی طریقے سے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے – فی الحال یہ گینگ کلیکٹر آفس جوکہ ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ہے  وہاں سرگرم ہے اور گینگ کے تعلّق آئل مافیا چاند مدار اور ڈی کمپنی سے ہے. حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اس گینگ کے لوگوں کو ایک بڑے اخبار کے بڑے صحافی کا تعاون ہے جو ان کےگورکھ دھندوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اعلی افسران کے اثر و رسوخ کا استعمال کرتا ہے تاکہ یہ گینگ جنوبی ممبئی میں سرگرم رہے اور لاکھوں کروڑوں کی پراپرٹی کے گھپلے جاری رہیں –

ہنی ٹریپ میں ہی پھنسے ہوئے پرانے اعلی افسر نے اس گینگ کے اشارے پر کئی ایسی پراپرٹی کے دستاویزات جعلسازی  کر کےحکومت کو نہ صرف کروڑوں اربوں کا نقصان پہنچایا ہے بلکہ انڈرورلڈ کو جم کر فائدہ پہنچایا ہے فی الحال اس افسر کی پوسٹنگ منترالیہ میں کی گئی ہے –

ممبئی کی ایسے کئی بڑی اور کریم جگہوں کی پراپرٹی کے وہ دستاویز ورلڈ اردو نیوز کے ہاتھ لگے ہیں –جن کی ہم نے بڈی ہی با ریکی سے  چھان بین کی ہے جس کے بعد پتا چلا ہے کہ ممبئی کے بڑے تاجر اور کئی ایسے کیئر  ٹیکر  جنہوں نے کروڑوں اربوں روپے کی مالیت کی پراپررٹی کو ہتھیانے کے لئے اسی گینگ کے ذریعہ لگائے گئے ہنی ٹریپ سے لینڈ ریوینو ریکارڈ (کلیکٹر آفس)کے افسروں کو  اپنے جال میں پھنسایا اور پھر انہیں بلیک میل کر کے اس گینگ کے ذریعے بہت سے لوگوں نے اپنے نام پرکروڈوں کی پراپرٹی ٹرانسفر  کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے. اس میں جو دستاویزات  ہیں ان کے مطابق دادر  علاقے میں واقع ایک پراپرٹی جس کی موجودہ قیمت 200 کروڑ کے آس پاس ہے اور اس میں تقریبا 40 گھر ہیں.

یہ جگہ ایک ایسے شخص کی ہے جو بیرون ملک رہتا ہے اور اس دیکھ بھال کرنے کے لئے ممبئی کے ڈونگری علاقے کے رہنے والے عبدالرحیم عبدیا لقادر شیخ کو رکھا گیا ہے جس نے اپنے نام پر فرضی طریقے سے اسے ٹرانسفر کرا لیا ہے. سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ یہ شخص اس بلڈنگ کا کیئر ٹیکر تھا اور اس نےبلڈنگ کےاصلی ما لک کی جگہ  ایک فرضی شخص کو کھڑا کر کے 200 کروڑ کی اس عمارت کی سودے بازی صرف 5000000 میں کی اور وہ بھی نقد. ہم نے اس کی پڑتال کی تو پتہ چلا کہ جس شخص سے اس نے خریداری ظاہر کی ہے اس شخص کا جو پتہ ہے وہ ممبئی کی کی سانكلی اسٹریٹ کا ہے وہ بھی فرضی نکلا. جبکہ ان لوگوں کے پتے جنہوں نے اس خریداری میں بطور گواہ رہے ان کے بھی گھر کے پتے فرضی  نکلے-

. 200 کروڑ کی اس پراپرٹی کو صرف 500000 میں خریدنے کے لیے لینڈ ریوینو ریکارڈ (کلیکٹر آفس) کے افسروں کا آنکھ بند کرنا یہ اسی ہنی ٹریپ کا ایک حصہ ہے جس کے بدولت افسروں  کو اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا – یہ محض یہی پراپرٹی کا نہیں بلکہ ممبئی کی کئی ایسی پراپرٹی ہیں جن کے دستاویز  ورلڈ اردو نیوز کے ہاتھ لگے ہیں ان میں بھی اسی طرح سے فرضی دستاویذوں کا  استعمال کر کے فرضی سرکاری مہر اور اسٹامپ کا استعمال کر کے دھڑلے سے بلڈروں نے اپنے نام پر ٹرانسفر کرایا ہے.

معلومات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سارا گورکھ دھندہ لینڈ ریوینو ریکارڈ (کلیکٹر آفس)  میں تعینات سپریٹنڈنٹ جینت نکم کی موجودگی میں ہوا ہے. ہم نے جینت نکم سے بھی معاملے کو لے کر بات کی تو انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں اگر ایسا ہوا ہے تو ان دستاویزوں کو دیکھنا پڑیگا جسکے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے –

اس بارے میں  جب ہم نے عبدالرحیم عبدالقادر شیخ سےبات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پہلے کہا کہ میں صرف اس پراپرٹی کی کیئر ٹیکر  ہوں جب ہم نے انہیں بتایا کہ آپ نے اسے فرضی دستاویزات کے سہارے اسے اپنے نام پر ٹرانسفر کرایا ہے اور خود مالک بن بیٹھے تو ان کی بولتی  بند ہوگئی اور انہوں نے فون بند کر دیا.

اس بڑے گھپلے کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے ممبئی کی کلیکٹر سمپدا  میہتا سے جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی لوگ شامل ہیں جنہوں نے فرضی کاغذات یا اصلی کاغذات سے چھیڑ چھاڑ کر کے اپنا نام داخل کرایا یا رجسٹریشن کرایا ہے ان کے خلاف ہم تفتیش کریں گے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کےخلاف  قانونی کارروائی کریں گے.

ورلڈ اردو نیوز کے ہاتھ  جو دستاویز ہاتھ لگے ہیں ان میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اولڈ کسٹم ہاؤس  میں ایسی گینگ سرگرم  ہے جو مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم اور چاند مدار سے منسلک ہیں جو فرضی دستاویزات کے ذریعہ ہیر پھیر کر کسی بھی کسی شخص کے نام پر کسی کی بھی جایئداد کو ٹرانسفر کرنے میں مہارت رکھتے ہیں .چاند مدار کا ٢٠٠٨ میں قتل ہو گیا تھا اور اسکے بعد اسکا بیٹا ندیم مدارا سرگرم ہے –اس گینگ میںایک نوجوان لڑکی شامل ہے.جو ولد کسٹم ہاؤس کے افسروں کو  اپنے جال میں پھنسا کر  اور کئی افسروں  کو  شامل کر کے  جو چند روپے کی لالچ میں اس گینگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں سینئر افسران کے لئے ہنی ٹریپ کا جال بچھاتے ہیں. ورلڈ اردو نیوز کے ہاتھ لگے دستاویزات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کی کئی ایسی کریم جگہیں ہیں جن کی قیمت کروڑوں اربوں روپے ہے جن کے فرضی طریقے سے کاغذات غائب کر کے انہیں  کوڑیوں کے بھاؤ میں خریدا گیا ہے-جسکے لئے جعلی دستاویز تیّار کیے گئے ہیں –ان میں  ممبئی کے دادر، كماٹی پورا، مزگاؤں، گرانٹ روڈ جیسے علاقے کی کئی ایسی بلڈنگیں ہیں جن کاغذات غائب کر کے جعلی کاغذات کے سہارے ان پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے جس ہم ے جلد ہی بے نقاب کرینگے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.