صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریس سبھی ۴۸؍ اسمبلی حلقوں میں پد یاترا اور بس یاترا نکالے گی

58,817

پارٹی کے کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کیا جائے گا اور شہریوں کے سامنے بدعنوان بی جے پی حکومت کو بے نقاب کیا جائے گا :نانا پٹولے

جہاں راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ گجرات سے شروع ہو رہا ہے وہیں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی ( ایم پی سی سی )نے بھی ریاست کے سبھی ۴۸؍ اسمبلی حلقوں میں پد یاترا اور بس یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ان یاتراؤں کے ذریعے کانگریس کے ورکروں میں جوش و خروش پیدا کیا جائے گا ساتھ ہی عوامی میٹنگ میں بدعنوان بی جے پی حکومت کو بے نقاب بھی کیا جائے گا۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے اس یاترا کے تعلق سے معلومات دینے کیلئے منگل کو گاندھی بھون (قلابہ) میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں نانا پٹولے نےبتایاکہ ’’پد یاترا کیلئے پوری ریاست کو ۶؍ ڈویژن میں تقسیم کیاگیاہے اور ہر ڈویژن پر سینئر لیڈر کو نگراں مقرر کیاگیاہے۔ ناگپور ڈویژن میں پدیاترا کی قیادت مَیںکروں گا، امراؤتی ڈویژن میں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار، مراٹھواڑہ میں سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، شمالی مہاراشٹر ڈویژن میں لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، مغربی مہاراشٹر ڈویژن میں سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کو نگراں مقرر کیاگیا ہے جبکہ سابق ریاستی وزیر اورممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ کی قیادت میں ممبئی میں یاترا نکالی جائےگی۔ کوکن ڈویژن میں تمام لیڈر اکٹھے ہوں گے اور پدیاترا نکالیں گے۔ ان پدیاترا ؤںکی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا۔اس کے بعد بس یاترا کے ذریعے پورے مہاراشٹر کا دورہ کیا جائے گا۔

نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ’’بی جے پی حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ ریاست میں کسانوں، مزدوروں، غریبوں، محنت کشوں، نوجوانوں اور خواتین کے کئی مسائل ہیں ۔ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان جیسے تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ بی جے پی ذات پات اور مذہبی تفریق پیدا کرکے اقتدار حاصل کر رہی ہے۔ حکومت عوام کو بے یار و مدد گارچھوڑ کر اپنے دوستوں کیلئے کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.