صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے کانگریس کوبرسرِ اقتدار لایئے : اشوک چوہان

مہاراشٹر ریاستی کانگریس صدر دفتر میں یومِ جمہوریہ کا نہایت جوش وخروش سے استقبال

1,760

ممبئی : مرکز وریاست میں بی جے پی حکومت آئین وجمہوریت کو بالائے طاق رکھ کر مطلق العنانی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے نریندرمودی کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ کر کانگریس کو برسرِ اقتدار لانا ہوگا ۔ اس کے لئے کارکنان جدوجہد میں جٹ جائیں ۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہی ہیں ۔ وہ ریاستی کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون میں یومِ جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر اشوک چوہان نے یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت غیرجمہوری طریقے سے کام کررہی ہے۔ آئینی اداروں کو اس نے اپنے زیرنگین کرلیا ہے ۔ برسرِ اقتدار پارٹی کی جانب سے سماج میں منافرت پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے ۔ دلتوں واقلیتوں پر مظالم بڑھتا جارہا ہے ۔ ایسی صورت میں اگر آئین محفوظ رہا تو ہی یہ ملک محفوظ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں آئین وجمہوریت کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے اس آئین ، جمہوریت وعوام مخالف بی جے پی وشیوسینا حکومت کے خلاف جن سنگھرش یاترا شروع کی ہے ۔ ریاست بھر میں ساڑھے ۶ ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے گزشتہ کل بھیونڈی میں اس جن سنگھرش یاترا کا اختتام ہوا ہے ، لیکن سنگھرش ہنوز جاری ہے جوو مرکز وریاست میں جھوٹیاور فاششٹ حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر نہیں رکے گی ۔

تلک بھون میں منعقدہ اس یومِ جمہوریہ تقریب میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ومہاراشٹر کے نائب نگراں بی ایم سندیپ ، ریاستی کانگریس کے نائب صدر وسابق وزیر نسیم خان ، سابق وزیر سریش شیٹی ، راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی ، شرد رن پسے ، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڑے ، سابق ممبر پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ ، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گینش پاٹل ، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت ، یشونت ہاپے ، رمیش شیٹی ، راجن بھونسلے ، راجیش شرما ، پرتھوی راج ساٹھے ، ابھیجیت سپکال ، سکریٹری شاہ عالم شیخ سمیت کانگریس کے دیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.