صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کشمیر دہشت گردانہ حملہ پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

’فضا کو مکدر کرنے کے بجائے امن و امان کے راستے تلاش کرنے کی زیادہ ضرورت ہے، اور یہ راستہ صرف باہمی گفتگو سے ہی نکل سکتا ہے‘

6,786

نئی دہلی ۔ ۱۵؍ فروری : جماعت اسلامی ہند نے امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے پرانہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے نے سخت رنج وافسوس کا اظہار کیا ۔ مولانا نے کہا کہ تشدد و خوں ریزی کا راستہ ہلاکت و تباہی سے تو قریب کر سکتا ہے ، اس سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔

پریس ریلیز میں امیر جماعت نے فرمایا کہ کل کے سانحہ میں ۴۴؍ جوانوں کا جاں بحق ہو جانا شدید تکلیف کا باعث ہے ۔ اس لیے وہاں کی فضا کو مکدر کرنے کے بجائے امن و امان کے راستے تلاش کرنے کی زیادہ ضرورت ہے ، اور یہ راستہ صرف باہمی گفتگو سے ہی نکل سکتا ہے ، جس سے کشمیر کے عوام کی پریشانیوں کی فضا ختم ہو سکے اور وہاں امن وامان کا ماحول قائم ہو سکے ۔

مولانا نے اس سانحے کی حکومت کی جانب سے تحقیق کے اعلان کو پسند یدہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سے حقائق سامنے آنے کی امید کی جا سکتی ہے اور یہ واضح ہو سکے گا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ کہیں کشمیر کے ماحول کو خراب کرنے ، ہند پاک تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے یا ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن سے قبل وہاں کی فضا کو بگاڑنے کی کوئی بڑی سازش تو نہیں ہے ؟

امیر جماعت نے حادثہ میں موت کا شکار ہونے والے فوجی جوانوں کے وابستگان سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمی فوجیوں کی صحت کے لیے دعا کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.