صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عام آدمی پارٹی اب نیشنل پارٹی ،این سی پی، ٹی ایم سی ،سی پی آئی ، کا قومی درجہ ختم

68,858

نئی دہلی: مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کی تین قومی پارٹیوں سی پی آئی ، ٹی ایم سی ، این سی پی کو جھٹکا دیا ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نے تینوں پارٹیوں کی قومی حیثیت ختم کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان تینوں پارٹیوں سے قومی پارٹی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جولائی 2019ء میںالیکشن کمیشن نے این سی پی، ٹی ایم سی اور سی پی آئی پارٹیوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی تھی ۔ یہ وضاحت طلب کی گئی تھی کہ کیوں اس سال لوک سبھا انتخابات میں ان کی کارکردگی کے بعد قومی پارٹی کی حیثیت کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے؟ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو خوشخبری سنائی ہے۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

حال ہی میں کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جو کئی ریاستوں کے انتخابات میں اپنے ووٹوں کا تناسب بڑھا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اُترپردیش میں آر ایل ڈی پارٹی کو جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کی قومی حیثیت واپس لے لی۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کی اسٹیٹ پارٹی کی حیثیت بھی منسوخ کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش میں بی آر ایس کی ریاستی پارٹی کی شناخت منسوخ کر دی۔ منی پور میں پی ڈی اے اور پڈوچیری میں پی ایم کے پارٹی کی بھی ریاستی حیثیت کو منسوخ کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.