صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نشے کے سوداگر سردار کو سزائے مَوت نہیں سزائے مُوت دی جائے : ہاشم انصاری

نشیلی اشیا اسمگلنگ معاملے میں بابا بنگالی کا بھکت آصف سردار گرفتار ، مسلمانوں نے سزائے موت کا مطالبہ کیا

28,469

ممبئی : نشیلی اشیا کیخلاف جگہ بجگہ مہم چھیڑنے والا بابا بنگالی کا خاص سپہ سالار آصف سردار کو نشہ مخالف سیل کے آزاد میدان یونٹ نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ ایاز مانڈی والا کے پاس سے حال ہی میں نشیلی اشیا ضبط کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس نشیلی اشیا کو آصف سردار نے اس تک پہنچایا تھا ۔ اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

ڈرگس ڈیلنگ معاملے میں بنگالی گینگ کا سرگرم رکن آصف سردار کی گرفتاری کے بعد بنگال گینگ میں افراتفری کا ماحول ہے ۔ اسی دوران آصف سردار کے بھانجے ہاشم انصاری نے کہا کہ میرے ماموں نے جو کام کیا ہے اس سے میں بہت شرمندہ ہوں ، اس لئے ماموں کو سزائے موت نہیں سزائے مُوت دی جائے ۔ اگر محکمہ نے یہ سزا نہیں دی تو بھوک ہڑتال کرکے اپنی ناراضگی جتائوں گا اور تب تک بھوک ہڑتال کروں گا جب تک میری موت نہ ہوجائے۔

واضح ہو کہ ہاشم انصاری اور آصف سردار دونوں ماما بھانجے نے نشے کے نام پر خوب مال بٹورا ہے ۔ ان لوگوں نے نشہ کی لت چھڑانے کے نام پر نشہ مرکز کی لاکھوں کی رقم کھاگئے ، جس کی خبر ورلڈ اردو نیوز نے پہلے ہی دی تھی ۔ اس میں آصف سردار اور ہاشم انصاری دونوں نے ہی سچائی کی سچائی بیان کی گئی تھی ۔ جس کے بعد بابا بنگالی گینگ نے یہ فتویٰ جاری کیا تھا کہ آصف سردار اور ہاشم انصاری کی پہنچ بہت اوپر تک ہے اور ان پر بابا بنگالی کا خاص کرم ہے ۔ اسی کرم کی وجہ سے یہ لوگ وصولی کا دھندہ بھی خوب کرتے ہیں ۔

دھیان رہے کہ سردار اور ہاشم انصاری دونوں ماما بھانجے مل کر نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کرنے والوں سے موٹی رقم وصولتی تھے اور پیسے نہیں دینے والوں کو پولس افسران اور بنگالی بابا کی فوٹو دکھا کر دھمکاتے تھے جس کی سے اسمگلر انہیں پیسے دیتے تھے اور بدلے میں مسلم علاقوں میں نشے کا کاروبار زوروں سے چلتا تھا ۔

سماجی کارکن محمود حکیمی کا کہنا ہے کہ اب مسلمانوں کو کھل کر ان کی مخالفت کرنی چاہئے ، خاص کر ان لوگوں کا جو اس ریکیٹ کا حصہ ہیں ۔ حکیمی نے کہا کہ اس معاملے میں بابا بنگالی سے بھی تفتیش ہونی چاہئے کیونکہ جو پیسے وصولے گئے ہیں ان میں بابا کا حصہ بھی تھا اس کا پتہ لگنا ضروری ہے ۔

آصف سردار کے بارے میں قارئین کو یہ بتانا ضروری ہے کہ وہ کون ہے ؟ بڑے بڑے افسروں کے ساتھ فوٹو کھینچوانے اور اس فوٹو کے دم پر لوگوں سے وصولی کرنے اور اسی فوٹو کی آڑ میں ڈرگس کا کاروبار کرنے والا آصف سردار خود ڈرگس مخالف مہم چلاتا تھا ۔ اس مہم میں شامل ہونے والے زیادہ تر لوگ اسی پیشے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ ڈرگ مخالف مہم کے پس پشت بڑی یہ تھی کہ اس کی آڑ میں وہ سماج میں اور نشے کے سوداگروں کے درمیان اپنی شناخت بنائے ہوئے تھا ۔

سردار کی گرفتاری کے بعد افراتفری کا ماحول دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اینٹی نارکوٹکس سیل کے مطابق اس کارروائی میں کئی سفید پوش بھی گرفتار ہوسکتے ہیں جو ڈرگس کا سیاہ کاروبار کرتے ہیں ۔ آصف سردار کی گرفتاری کے بعد مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے اور لوگ شرعی قانون کے مطابق اسے سزائے موت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ مولانا عبد السلام قاسمی کا کہنا ہے کہ نشے کا سودا کرنے والے شخص کا شرعی طور سے سر قلم کردینا چاہئے کیوں کہ اسلام میں نشہ نہ کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے اور اس کی سزا موت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.