ممبئی : ماہ رمضان مبارک میں فجر میں لاوڈاسپیکر کے استعمال کا مسئلہ ملک گیر ہونے کا خدشہ ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ سال عین رمضان المبارک میں۔ ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے اٹھایا تھا، مہاراشٹرکے بعد اترپردیش میں بھی ماہ مقدس میں انتظامیہ نے ابھی سے کارروائی شروع کردی ہے ،اس کا اظہار یوپی اقلیتی کمیشن کے سربراہ اشفاق سیفی نے کیاہے۔
سیفی نے ممبئی میں ایک ملاقات میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،لیکن افسوسناک حقیقت یہ بھی ہے ، مقامی حکام مساجد سے ان لاؤڈ اسپیکرز کو بھی زبردستی ہٹا رہے ہیں جو قواعد کے مطابق نصب کیے گئے تھے۔
کمیشن کے سربراہ اشفاق سیفی نے کہا کہ انہیں "بہت سی شکایات” موصول ہوئی ہیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نصب کیے گئے لاؤڈ اسپیکر بشمول ڈیسیبل کی حد، مقامی انتظامیہ نے ہٹا دی تھی۔
سیفی نے یوپی کے چیف سکریٹری کو خط لکھا ہے، ان سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کے مطابق نصب لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹایا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ سرکاری افسر سے یہ بھی کہا ہے کہ مسلمانوں کو "تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس دلایا جائے”۔
اشفاق سیفی نے کہاکہ ، "میں نے ریاست کے چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا ہے اور تمام پولیس سربراہوں اور ضلع مجسٹریٹس کو رمضان کے مہینے کے دوران مسلمانوں کے ممبروں کو بہترین سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کا آغاز 23 مارچ سے متوقع ہے۔”
انہوں نے کہاکہ "مجھے مسلم کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مساجد پر لگائے گئے لاؤڈ سپیکر، یہاں تک کہ ہائی کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق نصب کیے گئے لاوڈاسپیکر کومقامی انتظامیہ کی طرف سے زبردستی ہٹایاجارہا ہے ۔
واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں عدالت نے اتر پردیش حکومت سے مذہبی مقامات پر صوتی آلودگی کنٹرول کے قوانین کو لاگو کرنے کو کہا تھا۔ بعد میں حکومت نے بغیر مطلوبہ اجازت کے نصب کیے گئے ایمپلیفائرز کو ہٹانا شروع کر دیا اور جو شور کی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے تھے۔اصولوں کے مطابق عوامی مقامات پر نصب لاؤڈ سپیکر میں آواز کی سطح کسی عوامی جگہ کے اطراف میں موجود شور کی سطح سے 10 ڈیسیبل سے زیادہ اور نجی جگہ کے اطراف میں موجود شور کی سطح سے 5 ڈیسیبل سے زیادہ نہیں ہو سکتی ہے۔
سیفی نےاپنے خط میں یہ بھی کہا کہ انتظامیہ رمضان کے دوران تمام مساجد میں مناسب روشنی، صفائی اور بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے ۔