ممبئی : مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے پست قامت باڈی بلڈر نے شادی کر لی۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے 28 سالہ پراتیک و ٹھل کا قد 3 فٹ 4 انچ ہے جبکہ اس کی 22 سالہ دلہن کا قد 4 فٹ 2 انچ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات 4 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد ان کی منگنی ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر دلہا اور اس کے ساتھ موجود لوگوں نے بھر پور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیا کے مطابق پراتیک نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کو بطور کیریئر شروع کیا اور 2016 میں اس نے ایک مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ باڈی بلڈر کا 2021 میں دنیا کے چھوٹے ترین قد والے باڈی بلڈر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج ہوا تھا۔