وزیراعظم مودی کی آریک سٹی کے افتتاح کے موقع پر اورنگ آباد آمد

بچت گٹ خواتین کو ایک لاکھ روپے قرض دینے کا اعلان ، مراٹھواڑہ کے لئے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہیں

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) آج اورنگ آباد میں آریک سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم مودی کی آمد ہوئی ۔ بچت گٹ کی خواتین نے اپنی محنت سے گاﺅں دیہاتوں کو مالی طاقت دی ہے ۔ جس کی وجہ سے دیش کو بھی ترقی مل رہی ہے ۔ بچت گٹ خواتین کی حوصلہ افزائی ہو اس کے تحت وزیراعظم نے اس موقع پر بچت گٹ خواتین کو ایک لاکھ روپے قرض دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جس سے بچت گٹ خواتین میں خوشی کی لہر ہے ۔

وزیراعظم مودی نے آریک ہال ، کمانڈ کنٹرول سینٹر ، روڈ سسٹم نیٹورک ، لینڈ سسٹم اور ایمینیٹیز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی بچت گٹ خواتین سے مخاطب تھے ۔ ملک کی تیزرفتار ترقی کے صنعتی مراکز میں اب اورنگ آباد بھی شامل ہوگیا ہے ۔ آئندہ کچھ سالوں میں بہت سارے صنعتی کاروبار یہاں شروع ہونگے ۔ اس طرح کااظہارخیال مودی نے کیا ۔ صنعتی ترقی میں مراٹھواڑہ کا بھی اپنا ایک مقام ہوگا اور بہت سارے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ، اس طرح کی امید بھی مودی نے جتائی ۔

آریک سٹی کے کنٹرول روم کے افتتاح کے ساتھ ہی آج کا دن مراٹھواڑہ کے لئے صنعتی شعبہ میں انقلاب برپا کرنے والا ہوگا ۔ آریک سٹی میں بڑے پیمانے پر کاروبار شروع ہونگے ۔ جس سے مراٹھواڑہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔ مراٹھواڑہ میں قحط سے آزاد کرانے والی ’واٹر گریڈ‘ اسکیم قابل تعریف ہے ، اس سے پینے اور زراعت کے لئے پانی میسر ہوگا ۔ اس طرح کا بھی اظہار خیال کیا ۔ لیکن بتادیں پورے پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی نے مراٹھواڑہ کے لئے اور صنعتی شعبوں میں کام کرنے والے تاجروں اور کاروباریوں کے لئے کوئی بھی بڑا اعلان نہیں کیا ۔

آریک سٹی افتتاحی پروگرام میں بچت گٹ کی ہزاروں خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سینکڑوں خواتین کو پریشانی کا بھی سامنا کرناپڑا ۔ پروگرام میں ایک لاکھ خواتین کی شرکت کے مدنظر پولیس انتظامیہ نے سخت اہتمام کیاتھا ۔ جلسہ گاہ پر پارکنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے سے سینکڑوں خواتین کو پولیس نے شیندرا چوک پرروک دیا تھا ۔ جس سے مودی کے اجلاس میں پہنچنے کی خواہشمند بچت گٹ خواتین شرکت کرنے پر اڑی رہی ۔ اس کے بعد پولیس نے وہیں سے خواتین کو پیدل جانے کی شرط پر جلسہ گاہ جانے کی اجازت دی ۔ آریک سٹی کے افتتاح کے شرکت کی غرض سے وزیراعظم کی دوپہر ٹھیک ۵۱:۲ بجے ہوائی اڈہ پر آمد ہوئی ، وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مودی نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی ۔ اس وقت مودی کے ساتھ سی ایم فڈنویس بھی موجود تھے ۔ ہوائی اڈہ پر وزیراعظم مودی کے استقبال کے لئے میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گھوڑیلے ،علاقائی کمشنر سنیل کیندرےکر ، میونسپل کمشنر نپون ونائک ، پولیس کمشنر چرنجیو پرساد موجود تھے ۔

بتادیں کے تیس لاکھ تک روزگار فراہم کرنے کااندازہ آریک سٹی کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ تمام تر سہولیات سے آراستہ یہ آریک سٹی ہوگی ۔ آریک سٹی میں آٹوموبائل شعبہ کو تیزرفتار ترقی دینے کی غرض سے فیصلہ لینے کاحق چیف سکریٹری کو دیا گیا ہے ۔ صنعتی شہر آریک سٹی میں روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو کون سی سہولتیں دی جائیں گی اس کےلئے ایک کمیٹی بھی طے کی گئی ہے ۔ اس کو کچھ مخصوص اختیارات دیئے گئے ہیں ۔ مرکزی کیبنیٹ نے ڈی ایم آئی سی کو پہلے ہی آٹھ ہزار کروڑ روپے کا فنڈ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔ تین ہزارکروڑ دینے کا فیصلہ ۲۰۱۵ میں ہی کیا گیا تھا ۔ اب تک اندازاً آٹھ سو کروڑ آریک سٹی کو مل چکا ہے ۔ معلومات کے مطابق پہلے حصہ کا کام اب تک مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔ اکتوبر ۲۰۱۸تک شیندرا نوڈ کا کام مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا تھا ، جو اب تک نہیں ہوپایا ہے ۔

 

Comments (0)
Add Comment