صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مالیگائوں بلاسٹ : این آئی اے ٹرائل کوٹ کی سماعت پر اسٹے لگانے سے بامبے ہائی کورٹ کا انکار

1,281

ممبئی : مالیگائون بلاسٹ کیس میں لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت کو بامبے ہائی کورٹ سے کوئی راحت میں ملی ۔ بدھ کو ان کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سماعت پر اسٹے لگانے سے واضح طور پر انکار کردیا ہے ۔ کرنل پروہت نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس نے مطالبہ کیا تھا کہ این آئی اے کورٹ میں چل رہے مالیگائوں مقدمہ کی سماعت پر پابندی لگائی جائے ۔ کورٹ اس کی اس عرضی پر سماعت کررہی تھی ۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں چل رہی سماعت پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملہ کو اگلے دو ہفتہ کیلئے ٹال دیا ۔ اب اگلے دو ہفتے بعد اس کی دوبارہ سماعت شروع ہو گی ۔ کرنل پروہت کی جانب سے این آئی اے کی خصوصی عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ اس کے معاملہ کو انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون یو اے پی اے کے تحت نہ کی جائے ۔ اس مانگ کو خارج کرتے ہوئے کورٹ نے کہا کہ یو اے پی اے کے تحت سماعت درست ہے ۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی مالیگائوں بلاسٹ کے ملزم کرنل پروہت پر الزام طے کرنے پر اسٹے کی مانگ خارج کی تھی ۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے مالیگائوں بلاسٹ معاملے کی ایس آئی ٹی سے تفتیش کرانے کی عرضی پر سماعت سے بھی انکار کردیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اپنی اس عرضی کو ٹرائل کورٹ میں ہی داخل کرے ۔ وہیں بامبے ہائی کورٹ کرنل پروہت اور دیگر کی یہ عرضی پہلے ہی خارج کرچکا تھا ۔ واضح ہو کہ کرنل پروہت کو گذشتہ سال مالیگائوں بلاسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی ۔ کرنل پروہت گذشتہ نو سال سے جیل میں بند تھا ۔ سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف ضمانت دی تھی ۔ پروہت نے عدالت عظمیٰ میں کہا تھا کہ سازش کے تحت اسے پھنسایا گیا ہے ۔ پروہت نے اے ٹی ایس پر اسے پھنسانے کا الزام عائد کیا تھا ۔ این آئی اے اور حکومت کے وکلا نے کہا تھا کہ کرنل پروہت اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے اس لئے اسے ضمانت نہیں دی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.