وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کی

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رمضان المبارک کی آمد پر یونیورسٹی برادری کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کا یہ مقدس مہینہ مسلمانوں کو برائیوں سے دور کرکے اللہ کا قرب عطا کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان دنیاوی ضرورتوں سے نبرد آزما رہتے ہوئے انسانی ہمدردی کے جذبات کو بھی فروغ دیتا ہے جس کے تحت غریبوں کی مدد کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ انہوں نے رمضان کے پاک مہینہ میں یونیورسٹی برادری سے پُر امن، بقائے باہم، رواداری ، باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ ہی معاشرہ کے تمام طبقات کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment