میڈیا ون:سپریم کورٹ نے پابندی کے حکم کو منسوخ کردیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملیالم نیوز چینل ’میڈیا ون‘ پرقومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے نشریات کی تجدید پر پابندی لگانے والا مرکزی حکومت کا فیصلہ چہارشنبہ کے روز منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا صحافت کا فرض ہے ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی دورکنی بنچ نے ’میڈیا ون‘ پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے حکم پر مہر لگانے والے ہائیکورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ پریس کا فرض ہےکہ وہ اقتدار کے سامنے سچ بولے اور شہریوں کو حقائق سے آگاہ کرے ۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ’میڈیا ون‘کی درخواست پرسماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر قومی سلامتی کا حوالہ دیکرمیڈیا پر پابندی مروجہ قانون کیخلاف ہے ۔ مضبوط جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ حکومت پر تنقید کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ وہ (میڈیا کا ادارہ) حکومت کے خلاف ہے ۔

#media one#Supreme Court lifts ban on media one#supreme court of India
Comments (0)
Add Comment