اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بقائے بل فوری ادا کئے جائیں، اس مطالبہ پر AMC کانٹریکٹرس اسوسی ایشن نے آج سے میونسپل کارپوریشن دفتر پر بے مدت ہڑتال شروع کی ہے۔ہڑتال پر بیٹھے کانٹریکٹرس کا الزام ہیکہ کام کرنے کے بعد بھی AMC انتظامیہ انھیں بلوں کی ادائیگی میں ٹال مٹول کررہا ہے اور گزشتہ ایک سال سے انھیں بل ادا نہیں کئے جب بھی یہ لوگ بلوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو میونسپل کمشنر فنڈ زنہ ہونے کا بہانہ بنا کر انھیں ٹال دیتے ہیں اس کے برعکس ٹینڈر پروسیس کئے بغیر اور جنرل باڈی و اسٹنڈنگ کمیٹی کی منظوری لئے بغیر ہی لاکھوں روپئے کے کام کرواکر مختلف ایجنسیوں کو بل ادا کئے جارہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان لوگوں کے بل ادا نہیں کئے جاتے تب تک وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے ۔
ہڑتال کرنے والوں میں بنڈو کامبڑے ، پرشورام پاتھرُٹ ، فہیم صدیقی ، بھگوان گڑہے ، وجئے سنگھ پردیسی ، شیخ احمد ، کانفناتھ مورے ، باڑوگائیکواڑ ، سنیل سونونے ، شیخ مجاہد ، رتیش مانگومارے ، رمیش مہاجن ، سلیم محی الدین ، ابرار صدیقی ، رمیش باغ والے ، پونم سرانا اور سنتوش چوہان کے علاوہ اسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران و اراکین بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔