قانون کے طلبہ و طالبات کے لیے آن لائن انٹرن شپ کی سہولت

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قانون کے طلبہ و طالبات کو فیاٹ جسٹیٹیا ایل ایل پی قانون کی تعلیم کے مختلف شعبوں میں آن لائن انٹرن شپ فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلئسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ  انٹرن شپ کے دوران قانون کے طلبہ و طالبات کو دانشورانہ ملکیت کے حق، ٹیکس سے متعلق قوانین، رابطۂ عامہ اور قانونی امداد ، تحقیق، مقدمہ کا خلاصہ، قانونی شقوں کے لکھے جانے وغیرہ سے متعلق ماہرانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ انٹرن شپ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات fiatjustitiacareers@gmail.com  پر  یا  وہاٹس ایپ کے ذریعہ +915123553272 پر اپنا شخصی تعارف بھیج سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment