رمضان کے پہلے جمعہ کو جامع مسجد میں بندگان توحید نے نماز ادا کی اور دنیا میں امن وخوشحالی کی دعا کی

اورنگ آباد : جمعہ کا دن عیدالمومنین کے طور منایا جاتا ہے جس سے اس دن کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے اور ماہ رمضان میں جمعہ کی اہمیت اور فضیلت اور بڑھ جاتی ہے ۔ اس سال کے رمضان کا پہلا جمعہ تھا جس کی مناسبت سے شہر کے دیگر مساجد سمیت جامع مسجد میں بھی بندگان توحید بڑی تعداد میں پہنچے اور انھوں نے نماز جمعہ ادا کی ۔

بعد نماز جمعہ دنیا میں امن وخوشحالی کی دعائیں بارگاہ الہی میں گڑگڑا کر اور اشکبار آنکھوں سے مانگی گئی ۔ اسی طرح بندگان توحید نے اپنی مغفرت کی دعائیں بھی مانگیں اور ماہ رمضان میں رحمتوں کے نزول کی دعا بھی کی ۔ واضح رہے کہ نماز جمعہ سے قبل جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے سینئر استاذ مولانا محمد مجیب قاسمی نے رمضان سے متعلق خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے رمضان میں اللہ کو منانے اور اپنے گناہوں سے توبہ کی خصوصی تلقین کی ۔ (تصاویر : انیس رامپورے)

Comments (0)
Add Comment