نئے مالی سال پرکمرشیل ایل پی جی سلنڈر سستا ،گھریلو گیس سلنڈرکی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی: یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے ٹی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 19 کلو والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 91.5 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1103 روپے فی سلنڈر ہے۔ جبکہ ممبئی میں سلنڈر کی قیمت 1112.5 ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14.2 کلو کا گھریلو کھانا پکانے والا گیس سلنڈر 50 روپے اور 19 کلو کا کمرشل گیس سلنڈر 350 روپے مہنگا ہوا تھا۔

#gas cylinder#LPG#rates revised
Comments (0)
Add Comment