صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اردو اور قوم کے نام پر اخبار شائع کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کب دیں گے ؟

34,187

ممبئی : جیسا کہ آپ نے اس قبل کی شائع شدہ خبروں میں پڑھا ہوگا کہ ممبئی اردو نیوز جیسے اخبار اپنے ملازمین کو گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں دے رہے ہیں ۔ خبر لکھنے کے بعد اس کے مالکوں نے کئی ملازمین کو تو نکال باہر کیا لیکن آج تک ان کا بھی بقایہ نہیں دے پائے ۔

تازہ معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے اخبار کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر اپنی شادی کے دوران جہیز میں ملے برتن تک گروی رکھ دیئے تاکہ کسی طرح سے ان کا گزارہ ہو سکے ۔ اس کے باوجود بھی اتنی ڈھٹائی ہے کہ پوٹلی سے پیسے نہیں نکال رہے ہیں ۔ گذشتہ چھ ماہ سے اخبار ملازمین کو پیسے نہ ملنے کی وجہ سے وہ خون کے آنسو رو رہے ہیں ۔

ادھر نکالے گئے کئی ملازمین نے اب فیصلہ لیا ہے کہ وہ اس غنڈہ گردی کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے اور دفتر کے باہر دھرنا دیں گے اور اخبار مالکان کو سبق سکھاکر دم لیں گے ، تاکہ اردو اور مسلمانوں کے نام پر وہ لوگوں کو بیوقوف بنا کر جو اپنی جھولی بھرتے ہیں وہ کسی طرح سے بند ہو جائے ۔

ورلڈ اردو نیوز ان ملازمین کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا جن کا یہ نام نہاد قوم پرست اخبار استحصال کرتے ہیں ۔ ایسے بھیک منگوں کیخلاف ان ملازمین کی آواز ہمیشہ بلند کرتا رہے گا ۔

دوسری طرف دونوں اشاعت کے لالے پڑنے کی وجہ سے دونوں ان مانڈوالی کے موڑ پر کھڑے ہیں لیکن چاچی چوتھی پاس نے بھتیجوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہے اور مانڈوالی سے انکار کردیا ہے ۔

ورلڈ اردو نیوز جلد ہی ان مالکان کی داستان وصولی بھی شائع کرے گا ۔ جب ممبئی میں پردیپ ساونت نے کتے کے جیسے پٹائی کر کے حراست میں لیا تھا اور پھر ایک بڑے اثر و رسوخ والے مداخلت سے اسے چھوڑا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ آئل مافیا محمد علی شیخ کو لے کر بھی کچھ انکشافات کئے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.