صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہم آپسی اتحاد سے پارٹی کو مضبوطی عطا کر یں گے ۔ پرویز خان

بھیونڈی شہر ضلع غیر منظم کامگار کانگریس کی تشکیل نو

26,818

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) پارچہ بافی صنعت کے لیے مشہوربھیونڈی شہر جو ملک میں غیر منظم پاور لوم صنعت کا سب سے بڑا اور اہم مرکز مانا جا تا ہے میں ایک اندازے کے مطابق ۳؍ لاکھ سے بھی زائد پاورلوم مزدور ہیں ۔ لیکن غیر منظم ہونے کی وجہ سے متعدد معاملوں میں برسہا برس سےان کے جائز حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ۔ جس کے سبب اس شہر کے لاکھوں مزدور کئی برسوں سے نا انصافی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ مزدوروں کو درپیش اس اہم معاملہ پر توجہ دیتے ہوئے بھیونڈی شہر ضلع غیر منظم کامگار کانگریس کے صدر پرویز خان جنھیں عرف عام میں پی کے کے نام سے جا نا جاتا ہے نے ان غیر منظم مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلانے ، ان کی ملازمت کو یقینی بنانے اور ان کی صحت کے سلسلے میں حکومت سے ان کے حقوق کی لڑائی اور بیمہ منصوبہ کے نفاذ کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بھیونڈی شہر ضلع غیر منظم کامگار کانگریس کی تشکیل نو کرتے ہوئے نامزد عہدیداران میں ان کی ذمہ داریاں تقسیم کی ہیں ۔

پرویز خان عرف پی کے نےگذشتہ دنوں انھیں نامزدگی کا خط دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھیونڈی شہر ضلع غیر منظم کامگار کانگریس کے تمام عہدیداران مزدوروں کے جائز حقوق کی لڑائی میں پیش پیش رہیں گے اور انھیں جائز حقوق دلانے کی بھر پورکو شش کر یں گے ۔ بھیونڈی شہر ضلع غیر منظم کامگار کانگریس کے صدر شری پرویز خان عرف پی کے نے گوتم شادانی جین ، نصیر احمد انصاری اور سراج خان کو نائب صدر ، محمد یو سف ، شریف انصاری ، محمد جمیل ، ڈاکٹر اخلاق احمد اور ذوالقدرانصاری کو جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا ہے ۔

عاطف شیخ اور اخلاق احمد انصاری کو سیکریٹری اور شفیق انصاری کو خازن کی ذمہ داری سو نپی ہے ۔ اس موقع پر پرویز خان عرف پی کے نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم سب مل جل کر کام کو انجام دیں گے اور آپسی اختلاف کو پرے رکھتے ہوئے پارٹی کو مضبوطی اور تقویت عطا کریں گے ۔ انھوں نےریاستی غیر منظم کامگار کانگریس کے صدر بدرالزماں اور اعلی کمان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس مو قع پران کے علاوہ کانگریس شہر ضلع شعبہ خواتین کی صدر ریحانہ انصاری ، اقلیتی شعبہ کے صدر محمد طفیل فاروقی ۔ طارق قاضی ، ایاز مومن ، اسما عیل توڑگے وغیرہ بہ نفس نفیس موجود تھے جن کے ہاتھوں سے نامزد عہدیداران کو خطوط دیئے گئے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.