صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وسیم رضوی نقص امن کیلئے شدید خطرہ اسے فوری طور پرملک بدر کیا جائے : علمائے اہلسنت گوونڈی

14,540

ممبئی : لکھنو شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ومعتوب زمانہ وسیم رضوی کے ذریعے قرآن کریم کی 26آیات کریمہ کو حذف کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں داخل رٹ پیٹیشن پر ملک بھر میں شدت سے احتجاجی مظاہرے و پولیس اسٹیشنوں میں شکایت کے ذریعہ قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ لیکن اب تک یہ مردود  قانون کی گرفت سے آزاد ہے جس پر مسلمانوں میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے مزید جگہ جگہ اس کی پھانسی کے مطالبے بھی زور پکڑ رہے ہیں اس سلسلے میں آج(۲۰؍ مارچ) علمائے اہلسنت گوونڈی نے ساون فاؤنڈیشن کے بینر تلے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے اور وسیم رضوی کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

وفد میں شامل تحریک علمائے اہلسنت گوونڈی کے صدر مولانا اعجاز القمر علیمی نائب امام ہری مسجد پلاٹ 14 نے کہا کہ وسیم رضوی نے آیات قرآنیہ کے حوالے سے مسلمانوں و برادران وطن کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو قانوناً جرم ہے لہذا ایسے شخص کو فوری طور پر سزا دی جائے ۔

جمعیت اہلسنت گوونڈی کے صدر ضیائے ملت علامہ قاری عبد الرحمٰن ضیائی نے کہا کہ لعنتی وسیم نے ملک کو شعلوں کی زد میں لاکھڑا کردیا ہے کہیں سے بھی اٹھی نفرت کی ایک چنگاری پر امن فضا کو خاکستر کر کے رکھ دے گی جس کی پوری ذمہ داری جہاں وسیم رضوی پر عائد ہوگی وہیں مرکزی حکومت سے لیکر یوگی حکومت بھی شامل ہوگی، جنہوں نے اب تک اس خبیث پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی وسیم نے متعدد بار ہندو مسلم ، شیعہ سنی فساد کرانے کی کوششیں کی ہیں ۔ جسے ہمیشہ وطن عزیز کے مسلمانوں و روادار طبقہ نے ناکام بنایا ۔ لیکن اس مرتبہ اس نے شیطانیت کی نئی چال چلتے ہوئے قرآن کریم پر حملہ کیا ہے جسے عامۃ المسلمین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔

دارالعلوم حاجی علی خانقاہ قادریہ کے بانی و سربراہ قاری عبدالرحمن ضیائی نے کہا کہ وسیم رضوی بھارت کی تہذیب وثقافت یہاں کی پر امن فضا کیلئے خطرہ بن چکا ہے، لہذا وزارت داخلہ کو چاہئے کہ وہ فوراً اس کو  ملک بدر کرے تحریک علمائے اہلسنت گوونڈی کے نائب صدر قاری محمد توفیق اعظمی نے کہا کہ وسیم رضوی تخریبی تنظیم آر ایس ایس کا پالتو کتا ہے وہ جب بھی بولتا ہے تو آریس ایس کی بولی بولتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسیاں اس بات کی تحقیق کریں کہ کہیں یہ اسرائیل کی دلالی فرقہ پرست تنظیموں کی گود میں بیٹھ کر تو نہیں کررہا ہے ۔ سید انوار اشرف فاؤنڈیشن (ساون فاؤنڈیشن) کے صدر مولانا پروفیسر محمود علی خان اشرفی نے کہا کہ قرآن کریم ایک آفاقی کتاب ہے جس میں زندگی کے تمام اصول و ضوابط موجود ہیں، لہذا اس میں ایک حرف کی تبدیلی قیامت کی صبح تک نہیں ہوسکتی انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن کریم کے خلاف بیان بازی کرکے مسلم اُمہ کو شدیدروحانی زخم دیا ہے، جس کیلئے صرف مذمت ہی کافی نہیں بلکہ یہ عہد کریں کہ اسے ملک سے باہر نکال کر دم لیں گے ۔

مفتی عثمان اشرف شیدا اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ وسیم رضوی نے آیات جہاد کی جس انداز میں تشریحات کی ہیں، وہ ایک منظم پلاننگ ہے ورنہ وہ جاہل شخص جسے صحیح معنوں میں قرآن پاک کی ایک آیت بھی یاد نہ ہو وہ 26 آیات پر کیا کلام کر سکتا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ یہ سب منصوبہ بند طریقے سے کیا جارہا ہے تاکہ مسلمان مشتعل ہوں، مولانا جہانگیر القادری و مولانا نظام الدین نے بھی مشترکہ طور پر وسیم رضوی کی اب تک گرفتاری نہ ہونے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور نے کسی کے دھرم پر یا اسکے رہنماؤں پر تنقیدی تبصرہ کیا ہوتا تو اسے یہاں کی خفیہ ایجنسیاں دیش دروہی قرار دے دیتیں۔ مگر وسیم شیطان نے اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب پر الزام تراشیاں کی ہیں اس پر کوئی کاروائی نہیں، گویا اس کی پشت پناہی آریس ایس ودیگر شدت پسند تنظیمیں کررہی ہیں ۔

ذمہ داران و علمائے کرام کی باتیں سننے کے بعد سینئر پولیس افسر شیواجی نگر کشور گائیکے نے کہا کہ وسیم رضوی کی خباثت کا جواب اس کے گھر والوں نے دے دیا ہے قرآن کریم پر انگشت نمائی کرنے والے شیطان کیلئے اس سے زیادہ ذلت ورسوائی اور کیا ہوسکتی ہے کہ خود اس کی بیوی بچے ماں بھائی سبھوں نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت صرف اس کے ساتھ سیکورٹی گارڈ ہیں بقیہ زندگی کے تمام شعبوں میں وہ تنہا پڑگیا ہے جو یقیناً قرآن کریم کی توہین کا نتیجہ ہے۔ وفد میں قاری علاء الدین ، حافظ جنید رضا رشیدی، قاری اسرائیل ، مولانا حافظ محمد سفیان امجدی ایڈوکیٹ حافظ  محمد عدنان رضا مصباحی و دیگر شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.