صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں نئے جمنازیم کا افتتاح کیا

1,039

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں نئے جمنازیم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ہال کے پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں ، تمام وارڈن اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے ۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہال میں جمنازیم کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم کا ہونا بھی ضروری ہے اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے ۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ آج کے مقابلہ کے دور میں جسم کا صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ کسی بھی امتحان کی تیاری کے لئے امراض سے پاک ہونا بھی ضروری ہے تاکہ طلبہ کے ذہن پر کسی بھی قسم کا تناؤ نہ ہو ۔ انھوں نے ہال میں جمنازیم اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ہال میں جمنازیم کے قیام کے لئے پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں نے ہال میں جمنازیم کے قیام میں خصوصی تعاون کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام سے ہال میں رہائش پذیر طلبہ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور یہ جمنازیم ان کی صحت اور جسمانی فروغ  میں حد درجہ معاون ثابت ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.