صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پاورلوم صنعت کے مسائل پرممبئی کے گاندھی بھون میں مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی (غیر منظم مزدور) کے صدر محمد بدیع الزماں سے وفد کی ملاقات 

1,236

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)۱۳؍ مارچ:ملک میںبڑھتی ہوئی بے روزگاری ، مہنگائی اور کاروبار ی انحطاط کے سبب غریب اور متوسط طبقہ آج معاشی بد حالی کا جس قدر شکار ہے اتنا کبھی ماضی میں نہیںتھا۔آج خاص طور پر مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں پاورلوم انڈسٹری جو کبھی اپنے عروج پر تھی بحران کا شکار ہو کر بند ہو رہی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میںپاور لوم بِک گئے ہیں اورجو کارخانے جاری ہیں اس کے مالکان بھی منافع کا سودا نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ان حالات کے پیش نظر گزشتہ دنوں مہاراشٹر پردیس کانگریس کمیٹی (غیر منظم مزدور) کے صدر محمد بدیع الزماں کی ممبئی کے گاندھی بھون میں آمد پر پر ویز خان (پی کے)  نائب صدرمہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (غیر منظم مزدور) کی قیادت میں ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور یہاں کی معاشی بحران کا شکار پاور لوم صنعت اور مزدوروں کی زبوں حالی اور حکومت کی اسکیموں کے سلسلے میں جانکاری کے تعلق سے گفت وشنید کی ۔

پرویز خان (پی کے) نے انہیں بتایا کہ یارن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ۲۷؍ ایچ پی اور اس سے اوپر کے بجلی کنکشن  رکھنے والے کارخانے داروں کے بجلی بل میں فی یونٹ تقریبا ڈھائی روپئے کے حالیہ اضا فے نے اس صنعت کو مزید کساد بازاری اور بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے بنکروں اورمزدوروں کے سرکاری بیمہ یوجنا کے اطلاق اورروزانہ کی مزدوری کرنے والے اور حاضری پر کام کرنے والے غیر منظم مزدور وں کی فلاح وبہبودی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی (غیر منظم مزدور) کے صدر محمد بدیع الزماں نے وفد کی باتوں کو غور سے سننے کے بعد مزدوروں کی فلاح کے سلسلے میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں سے واقفیت اور مزدوروں کی فلاح وبہبودی کے منمصوبوں کا تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر پرویز خان(پی کے ) کے ہمراہ گاندھی بھون میں جاوید فاروقی ، تھانے ضلع پربھاری سندیپ ، رئیس خان (کھارگھر) ، لئیق خان وغیرہ موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.