صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خلد آباد کے جنگل  کی پہاڑی پر نامعلوم لاش سے شہر میں سن سنی

16,052

خلد آباد: (سلمان خان) خلد آباد شہر کے قریب جنگل کی ایک پہاڑی سے ایک پچاس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش ملتے ہی یہ خبر جنگل آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے اس بارے میں خلد آباد تھانہ کو آگاہ کیا۔ خبر ملتے ہی مقامی پولس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزه لیا۔ اور پو لس نےلعش کو اپنے قبضے میں لے کر اس ضمن میں اچانک موت کے کیس کا اندراج کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ، اتوار کی صبح خلد آباد میں محکمہ جنگلات کا ایک ملازم جنگل کے اسی پہاڑی کا معائنہ کرنے گیا تو اس نے ایک پچاس سالہ شخص کی گلی ہوئی لاش دیکھی اور فوری طور پر خلد آباد پولس اسٹیشن کے  انسپکٹر سیتارام مہترے کو اس بارے میں اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لعش کا معائنہ کیا۔پولس نے بتایا کہ لاش پوری طرح سے گل گئی تھی ۔

موقع پر ہی ڈاکٹر کی ٹیم نے لعش کا جائزه لیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق لعش تقریباً ۱۵ دن پرانی ہے۔ فی الحال مقامی پولیس نامعلوم شخص کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور اچانک موت کا مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے۔ پولس انسپکٹر سیتارام مہترے کے ماتحت پنکج اداونت، گنیش لیپنے اور نل کنٹھ دیو رے اس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.