صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ادھو ٹھاکرے ۱۲۵؍ کروڑ اثاثے کے مالک، حلف نامے میں انکشاف

213,672

ممبئی : ریاست  مہاراشٹر میں  قانون ساز کونسل الیکشن کو لے کر سیاسی گلیاروں میں سرگرمی دکھائی دے رہی ہیں۔ ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج قانون سازکونسل میں منتخب ہونے کےلئے اپناپرچہ نامزدگی داخل کرکے انتخابات میں حصہ لینے والے دوسرے ٹھاکرے بن گئے ہیں ان سے قبل ان کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے نے ورلی کے حلقہ انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ ادھو ٹھاکرے کے اثاثوں  کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اپنے پرچہ نامزدگی میں لکھا ہے کہ وہ ۱۲۵؍ کروڑ اثاثے کے مالک ہیں ۔ جبکہ ان کے پاس اپنی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

ماتوشری اور ماتوشری کے سامنے دو مکانات اور کرجت میں ایک فارم ہاوس زیر تعمیر ہے ۔ ادھو نے آمدنی کا ذریعہ مختلف کمپنیوں میں شیئر کا منافع بتایا ہے۔  حالانکہ ابھی تک ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ داخل کیے گئے حلف نامے کی کاپی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی گئی ہے مگر اسمبلی انتخابات کے وقت ادتیہ ٹھاکرے نے جو حلف نامہ داخل کیا تھا اسے چند گھنٹوں میں ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگئی تھی ۔

ادھو ٹھاکرے کے خلاف مجموعی طور پر ۲۳؍ مقدمات درج ہیں ۔ ان میں سے ۱۲؍ مقدمات  رد کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر معاملات شخصی شکایت پر مبنی ہیں۔ فی الحال صرف ایک کیس میں ان کا نام ہے ۔ نارائن رانے کے شیوسینا چھوڑ کر جانے کے بعد آفس کے باہر ایک ریلی نکالنے کا ایک مقدمہ بھی ادھو ٹھاکرے پر درج ہے۔

ادتیہ ٹھاکرے نے اسمبلی  انتخاب میںاپنے جو کاغذات داخل کیے ہیں اس کے مطابق شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے سمیت ان کے پاس مجموعی طور پر ۱۱؍ کروڑ۳۸؍ لاکھ روپئے ہیں۔ اس میں۱۰؍ کروڑ۳۶؍ لاکھ روپئے بنک بیلنس شامل ہیں۔ ادتیہ کے پاس۶۴؍ لاکھ ۶۵؍ ہزار روپئے کے زیورات اور۲۰؍لاکھ ۳۹؍ ہزار روپے کے بانڈز ہیں۔ اس کے علاوہ ادتیہ کے پاس بی ایم ڈبلیو کار بھی ہے، ادتیہ ٹھاکرے  نے حلف نامے میں بتایا ہے کہ اس کار کی قیمت ۶؍ لاکھ۵۰؍ ہزار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.