صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یہ انتخابات فسطائی اور سیکولر نظریات کی ایک دوسرے پر بالا تری کا فیصلہ کرینگے : توفیق اسلم خان

مجلس شوریٰ جماعت اسلامی مہاراشٹر کی پارلیمانی انتخابات میں کانگریس این سی پی اتحادکو تائید، اپنے ووٹوں کوتقسیم ہونے سے بچائیں اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں

1,500

ممبئی : جماعت اسلامی مہاراشٹر کی ریاستی اکائی کی مجلس شوریٰ نے اپنے فیصلہ میں مہاراشٹر میں آئندہ پارلیمانی انتخاب میں چند سیٹوں کو چھوڑ کر سب جگہ کانگریس این سی پی اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں آج جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس کے تحت کہا گیا کہ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرتوفیق اسلم خان نے اخبارات کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات 2019ء کا شیڈول جاری ہو چکا ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں ماہِ اپریل میں چار مراحل میں انتخابات منعقد ہونگے ۔ یہ انتخابات فسطائی اور سیکولر نظریات کی ایک دوسرے پر بالا تری کا فیصلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنا جماعت اسلامی ہند کی اولین تر جیح ہے اور یہ ہر اس شہری کی بھی ذمہ داری ہے جو دستور ہند کی حفاظت چاہتا ہو ۔ توفیق اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی مجلس شوریٰ نے اپنے اجلاس میں یہ بات اصولی طور پر طے کی ہے کہ جو سیاسی پارٹی فسطائی نظریات کی حامل سیاسی پارٹیوں کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہو اس کے حق میں تائید کا فیصلہ کیا جائے ۔ جماعت کی انتخابی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پارلیمانی انتخاب میں ریاست مہاراشٹر میں چند ا ستثنائی سیٹوں کے علاوہ کانگریس اور این سی پی  ہی وہ سیاسی اتحاد ہے جو فسطائی طاقتوں کو شکست دے سکے گا ۔

توفیق اسلم خان کے مطابق  جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ پوری ریاست میں چند پارلیمانی حلقہ جات کے استثناء کے ساتھ پارلیمانی حلقوں میںاین سی پی  اور کانگریس اتحاد کے امیدواروں کی تائید کی جائے گی ۔

امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر توفیق اسلم خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کوتقسیم ہونے سے بچائیں اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.