صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شروعاتی دور کے مقابلہ اب ہم کورونا پر قابو پانے میں زیادہ پر اعتماد ہیں: ادھو ٹھاکرے

264,381

ممبئی: جس وقت ریاست میں کورونا سے متاثر پہلا مریض ملا تھا اس وقت کے صحت انتظامیہ اور ابھی کے صحت انتظامیہ میں کا فی فرق ہے ۔ کورونا سے مقابلہ کرنے میں تمام افسران اور ملازمین کی اہم خدمات شامل ہیں ۔ کرونا سے مقابلے میں ہم صحت انتظامیہ کے لئے ہر سہولت اور دوائوں کے استعمال میں دنیا سے پیچھے نہیں ہیں ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں ہر طرح کے آلات دوائیں اور انتظامی امور کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ ہم نے ’’چیس دی وائرس‘‘ مہم کے تحت مکمل منصوبہ بندی اور اس پر عمل آوری کی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اب وائرس کو ہمارے پیچھے نہیں ہم کو وائرس کے پیچھے چلنا چاہئے۔ اس طرح  کاپر اعتماد خطاب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے باندرہ کرلا کمپلیکس اور تھانہ میں کووڈ اسپتال میں فیز 2  کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ٹریکنگ اور ٹریسنگ مہم کے تحت کنٹمنٹ زون میں مناسب اقدام کرتے ہوئے دھاراوی اور مالیگائوں میں کرونا پر قابو پایا گیا ہے ۔ اسی طرز پر ہم دوسرے ہاٹ اسپاٹ پر بھی کام کرتے ہوئے کورونا پر جلد ہی قابو پالیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں بی کے سی فیز 2 کووڈاسپتال ایک ہزار سے زیادہ بستر فراہم کرے گا۔ اس میں۱۰۸؍آئی سی یو بیڈ ،۲۰؍ ڈائلیسس اور۵۰۰؍ آکسیجن بیڈ شامل ہیں۔ تھانہ میں بھی کووڈاسپتال نے۲۴؍ دن میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسپتال میں آئی سی یو ، وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی سہولیات بھی ہوں گی۔ اس افتتاحی تقریب میں وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندھے ، ایم ایم آر ڈی اے کمشنر آر اے راجیو اور ممبئی اور تھانہ میونسپل کمشنر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.