صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حالات کا سنجیدگی سے تجزیہ کیا جایے اور پھر کویی قدم اٹھایا جایے

69,292

ملت اسلامی کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کا لایحہ عمل عنوان سے عمایدین ملت کے ساتھ میٹنگ میں امیر جماعت کا اظہار خیال

ممبیی : امیر جماعت اسلامی ہند سعادت اللہ حسینی کی ممبیی آمد پر دفتر جماعت اسلامی مہاراشٹر میں صحافیوں کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا کہ کسی قوم کا سب سے برا وقت وہ ہوتا ہے جب وہ مایوسی کا شکار ہوجایے ۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے وہ برے سے برے حالات میں بھی ثابت قدم رہے ہیں اور یہی مسلمانوں کی شناخت ہے ۔

کرناٹک حجاب معاملہ پر صحافیوں کے سوال کہ اگر سپریم کورٹ سے بھی حجاب کے خلاف فیصلہ آیا تو مسلمان کیا کریں گے ؟ امیر جماعت نے کہا کہ کویی ضروری نہیں کہ سپریم کورٹ سے بھی ایسا منفی فیصلہ ہی آیے ۔ صحافیوں کے سوالوں کا اہم نکتہ ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کی شناخت اور ان کے تشخص پر مبنی رہا ، جس کا امیر جماعت اور نایب امیر جماعت انجینیر سلیم نے مثبت جواب دییے ۔ جماعت کے ذمہ داروں نے صحافیوں سے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کسی بھی معاملہ میں سنجیدگی اور حکمت کا راستہ ترک نہیں کرتی ۔ ہم جوش و خروش میں آکر کسی معاملہ کو سڑکوں پر نہیں لاتے ۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ حالات کا سنجیدگی سے مطالعہ کیا جایے اور پھر کویی کام کیا جایے۔

صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہویے امیر جماعت نے جماعت کے ذریعہ انجام دیے جانے والے کاموں کا تعارف پیش کیا ۔ ایک صحافی کے سوال کہ جماعت کورٹ ایکٹوزم کے کام کیوں نہیں کرتی اس پر اے پی سی آر کا حوالہ دے کر کہا کہ وہ جماعت کا ہی ایک ادارہ ہے جو حقوق انسانی کی بحالی نیز شہریوں کو ان کے حقوق کی بازیابی کیلیے کام کرتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہا کہ کسی بھی حال میں ہم مقابلہ کریں گے اور یہ مقابلہ ہمارے اقدار کی علامت ہے ۔ حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں مسلمان ڈٹ کا کھڑے ہوجاییں اور یہ ثابت کریں کہ وہ جتنا بھی جبر کریں گے ہم اپنے ایمان و عقیدہ سے نہیں پھریں گے ۔

ملک کے موجودہ حالات نے ملت بے چین کردیا ہے ۔ "ملت اسلامی کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کا لایحہ عمل” عنوان سے ملی رہنماؤں و ملی تنظیموں سے گفتگو ہویی ۔ حالات اور مایوسی بھرے دور سے باہر لانے کیلیے جماعت اسلامی ہند ملت کو ایک فارم پر لانے اور موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے مثبت کردار ادا کرنے نیز مثبت لایحہ عمل ترتیب دینے کیلیے میدان عمل میں ہے ۔ اسی مقصد کے تحت جماعت کے دفتر دارالفیض مدنپورہ میں عمایدین شہر اور زعمایے ملت کے ساتھ ایمہ مساجد کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ یہاں موجودہ حالات میں قوم کی رہنمایی نیز اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کیلیے کسی نکتہ پر متحد ہونے کے لیے لایحہ عمل ترتیب دینے کی کوشش کی گیی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.