صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریاست میں موجود تارکین وطن کی فہرست عام کی جائے 

مہاجرمزدوروں کے معاملے میں سرکار کو ضروری اقدامات کر نے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی مہاراشٹر کے سر براہ رضوان الرحمن کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ 

164,811

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں موجود تارکین وطن کے اعداو شمار اور فہرست جاری کی جائے تاکہ ان مزدوروں کی گھر واپسی کو ممکن بنایا جائے اور ایسے حالات میں مزدوروں  کی ہر مالی معاونت و امداد فراہم کی جائے۔  مہاراشٹر میں آج بھی تارکین وطن نہ صرف ہجرت پر مجبور ہے بلکہ ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اب تک 5لاکھ سے زائد تارکین وطن کو آبائی وطن بھیجا گیا ہے سب سے زیادہ تارکین وطن کی تعداد ممبئی اور ریاست مہاراشٹر میں آباد ہے اورنگ آباد میں ٹرین کی پٹری پر مزدوروں کی موت کا دلسوز واقعہ نے سب کو دہلا دیا ہے۔ گرین اور اور ینج زون میں سرکار نے تعمیراتی کاموں کو اجازت بھی دی ہے لیکن اس کے باوجود مزدوروں کی ہجرت کا سلسلہ درا زہے اور مزدور آج بھی راستوں پر ہی نظر آرہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ خطرہ بھی ہے جبکہ ہے مہاراشٹر نے اس سلسلے میں اقدامات بھی کئے ہیں لیکن وہ خاطرخواہ  اقدامات نہیں تھے جس کی وجہ سے حالات اب بھی بدتر ہے اس لئے ریاستی سرکار کو اس جانب توجہ دینی چاہئے اس قسم کا مطالبہ آج جماعت اسلامی کے ریاستی سر براہ رضوان الرحمن نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو روکنے کیلئے ریاستی سرکار نے تعمیراتی کاموں کو گرین اور اورینج زون میں منظوری دیدی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مزدوروں کی نقل مکانی پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ہائی کورٹ سمیت کئی عدالتوں نے اپنے مشاہدہ میں ازخود نوٹس لے کر اس مسئلہ کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے صوبوں کو مزدوروں سے متعلق اقدامات سے متعلق ریماکس بھی منظور کئے تھے اور کہا تھا کہ سرکار مزدوروں کی نقل مکانی کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے ایسے ہی حالات مہاراشٹر کے بھی ہے جہاں مزدوروں کی ایک اچھی خاصی تعداد آباد ہیں کئی مزدوروں کو پیدل سفر کر کے اپنے اہل و عیال کے ساتھ گاؤں پہنچ گئے ہیں لیکن اب بھی کئی مزدور سڑک پر اپنے گاؤں جانے کیلئے پیدل سفر کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان

رضوان الرحمن نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں پھنسے مہاجر مزدوروں کی فہرست جاری کی جائے تاکہ مزدوروں کا اعداد و شمار جاری ہو کہ مہاراشٹر میں کتنے مزدورو تارکین وطن آباد ہیں اور اسی بنیاد پر ان تارکین وطن کی مدد کی جاسکے اب تک ریاستی سرکار نے 5 لاکھ تارکین وطن کو اپنے آبائی وطن بھیجنے کا دعوی کیا ہے لیکن اب بھی کئی تارکین وطن اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد اسٹیشن پر حادثہ کاشکار ہونے والے مہاجر مزدوروں کےساتھ ان تمام مزدوروں کے لواحقین کو ہم10 لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کر نے کا مطالبہ کرتے ہیں ساتھ ہی مزدوروں کے معاملے میں انسانیت کے ناطے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجا جائے کیونکہ مزدوروں پر ان دنوں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ اپنے گھر جانے پر بضد اور مجبور ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں  اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.