صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈرینج کے مین ہول میں گرجانے والے تیسرے شخص کی بھی موت

1,265

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ڈرینج کے مین ہول میں گرجانے کے سبب گذشتہ روز دو افراد کی موت واقع ہوگئی اور گذشتہ شب ہی دوران علاج ایک اور زخمی شخص بھی چل بسا ۔ گذشتہ روز برج واڑی اورنگ آباد میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ۔ سات افراد زیرزمین الیکٹرک موٹر سے کچرا نکالتے وقت ڈرینج کے مین ہول میں گرگئے تھے ۔ جن میں سے دو افراد کی تبھی موت واقع ہوگئی تھی فائر بریگیڈ نے ڈیڈ باڈیز مین ہول سے باہر نکالیں ۔ اور چار زخمی افراد کو بھی باہر نکالا گیا اور انہیں شریک ہسپتال کیا گیا مگر ان میں سے بھی گذشتہ شب ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کا نام امیش جگناتھ کاڑے بتایا جارہا ہے ۔ جبکہ ساتواں شخص اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ یہ معاملہ ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.