صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعلی نے ’’مشن بیگین اگین‘‘ کے لئے رہنما ہدایات جاری کیے

265,778

ممبئی : ریاست مہاراشٹر میں کرونا کے بحران سے نپٹنے کے لئے لاک ڈاون میں۳۰؍ جون تک توسیع کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اسے’’مشن بیگین اگین‘‘ کا نام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے لاک ڈاون نہ کہو بلکہ یہ نئے انداز سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے نئی شروعات کا نام دیتے ہوئے۳؍ جون سے سرکاری دفاتر میں ۱۵؍ فیصد ملازمین کی حاضری سے اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کر دیے ہیں۔

اس کے مطابق کام کے اوقات میں اسکریننگ کی جائے نیز انہیں احاطے میں ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ایک دوسرے سے کم از کم ۳؍فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا اور غیر ضروری  بھیڑ سے بچنا بھی ضروری  ہونے کی ہدایات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دیتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ  کام کے اوقات میں حفظ ماتقدم کے طور پرمعاشرتی فاصلے برقرار رکھا جائے ، کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں ۔

اگر کورونا کے مثبت اثرات پائے جانے والے شخص سے جو لوگ ۳؍ منٹ سے ۱۵؍ منٹ کے اندر ملاقات کیے ہوں انہیں بھی اپنی جانچ کروانی چاہئے، اگر وہ ماسک نہیں پہنے ہوں تو انہیں گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا جائے ، نیز استعمال ہونے والی لفٹ کی بٹنوں پر سینٹائز کا چھڑکاو کیاجائے نیزبار بار ہاتھ دھونے کے لئے واش روم میں سینٹائز اور صابن موجود ہونا ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.