صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایم بی ایس نے ہی کرایا تھا جمال خاشقجی کا قتل ، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں دعویٰ

43,631

واشنگٹن : امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ اگلے ہفتہ ایک انٹلی جنس رپورٹ جاری کرنے والی ہے ، جس کو لے کر سعودی عرب کے ساتھ اس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے ۔ دراصل امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس انٹلی جنس رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سال 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا ۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلی جنس نے یہ رپورٹ تیار کی ہے اور اس کو اگلے ہفتہ عام کیا جائے گا ۔ خاشقجی واشنگٹن پوسٹ میں سعودی عرب سرکار کی تنقید میں کالم لکھتے تھے ۔ جب وہ استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ ایک ترکی شہری کی شادی کیلئے ضروری دستاویز لینے گئے ، تو نیشلی اشیا دینے کے بعد ان کا قتل کردیا گیا تھا ۔

بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ، محمد بن سلمان سے نہیں بلکہ ان کے والد شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بات کریں گے اور محمد بن سلمان سے ملک کے وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن بات کریں گے ۔

غور طلب ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کو ہی ملک کا حکمران مانا جاتا ہے ، لیکن امریکی انتظامیہ صرف ہم منصب سے بات چیت کی حق میں ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.