صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’دہشت گردی ہمارا طریقہ نہیں ہے‘

مولانا عطا الرحمن وجدی ، امیر وحدت اسلامی ہند کی وضاحت

38,159

 

مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ ’دہشت گردی ہمارا طریقہ کار نہیں ہے ، ہم صاف و شفاف طریقے سے کھل کر اپنی بات کرتے ہیں

نئی دہلی : گذشتہ دنوں جس طرح سے حکومت اور اس کی ایجنسیاں مسلمانوں کے تعلق سے جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اس کی مثال کیلئے یہ کافی نہیں ہے کہ وحدت اسلامی ہند تمل ناڈو اکائی کے نقیب ’سید محمد بخاری‘ کو کم و بیش ایک ہفتے تفتیش کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے اور وحدت اسلامی پر جھوٹے الزامات کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔

مولانا عطاالرحمن وجدی نے کہا کہ ’وحدت اسلامی ہند‘ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور اسلام کی دعوت و اشاعت کیلئے کام کرنے والی ملک گیر تنظیم ، جو گذشتہ 26 سال سے ملک میں کام کررہی ہے ، جھوٹے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وحدت اسلامی کے امیر مولانا عطاالرحمن وجدی نے پریس کو بتایا کہ ’تنظیم کا دائرہ کل ہند ہے اس لئے ملک سے باہر اس کی کوئی یونٹ نہیں ہے ۔

حکومت جن لوگوں کو یو اے ای سے گرفتار کرکے ملک لائی ہے ان میں سے کسی کا بھی تعلق وحدت اسلامی ہند سے نہیں ہے ۔ وحدت اسلامی اپنی سرگرمیوں کیلئے فنڈس ملک کے اندر ہی عوام سے اکٹھا کرتی ہے ، باہر سے فنڈ لینا تنظیم کی پالیسی نہیں ہے ۔ مزید مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ ’دہشت گردی ہمارا طریقہ کار نہیں ہے ، ہم صاف و شفاف طریقے سے کھل کر اپنی بات کرتے ہیں جو قرآن و حدیث کے مطابق ہے ۔ حکومت اختلاف رائے کو جرم سمجھتی ہے اس لئے وہ ان طریقوں کا استعمال کررہی ہے ۔ لیکن ہم اس ظلم کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس کے نتیجے میں جو عوامی اضطراب پیدا ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی‘ ۔

مولانا عطاالرحمن وجدی نے کہا کہ ’تفتیش صاف و شفاف اور انصاف پر مبنی ہونی چاہئے ، غلط الزامات کو تھوپنے سے پرہیز کرنا چاہئے ، بنا ثبوت الزامات پر کارروائیوں سے اجتناب برتنا چاہئے‘ ۔ موصوف نے آخر میں اپنے متعلقین سے اپیل کی کہ ’میڈیا کی جھوٹی خبروں سے متاثر نہ ہوں ، اللہ سے اچھی امید رکھیں ، انشااللہ ہم ان حالات سے بھی ابھر جائیں گے اور ایک نئی توانائی اپنے اندر محسوس کریں گے اور باطل سازشوں کو ناکام کریں گے‘ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.