صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دسویں اور بارہویں کے نتائج وسط جولائی کے بعد، اگلا تعلیمی سیشن نصف ستمبر سے: ورشا گائیکواڑ

294,652

ممبئی: ہر سال مئی مہینے کے آخر تک دسویں اور بارہویں کی نتائج ظاہر کر دیے جاتے ہیں مگر امسال کرونا کی وبا کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے تمام ہی شعبے متاثر ہوئے۔ تعلیمی شعبے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج اب ۳۰؍ جولائی تک ظاہر کیے جانے کی امید ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بارہویں جماعت کا نتیجہ۵؍ سے ۱۴؍جولائی جبکہ دسویں کا نتیجہ۲۰؍ سے ۳۰؍ جولائی کے درمیان ظاہر کیے جانے کا امکان ہے۔

جس وقت ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا اس وقت دسویں جماعت کا جغرافیہ کا آخری پرچہ باقی تھا جسے پہلے ملتوی کیا گیا اور بعد میں اسے رد کرتے ہوئے طلبائ کو ان کی سالانہ کارکردگی اوردیگر مضامین میں ملنے والی مارکس کی بنیاد پر جغرافیہ کے پرچے میں مارکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے ساتھ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی موجودگی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بارہویں جماعت کے ہونے والے پرچوں کی جانچ کا کام ۶۰؍فیصد تک ہوچکاہے بقیہ پرچوں کی جانچ کاکام تیزی سے جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ۱۴؍جولائی تک اس کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اسی طرح دسویں جماعت کے جوابی پرچوں کی جانچ۴۰؍فیصد ہوا ہے ۶۰؍فیصد پرچوں کی جانچ کا مرحلہ بھی تیزی سے جاری ہے نتائج کا اعلان۳۰؍ جولائی تک ہونے کا امکان ہے۔

ورشا گائیکواڑ نے بتایا کہ دسویں کے نتائج کے دوسرے روز ہی ۱۱؍ویں جماعت میں آئن لائن داخلے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور اگست آخر تک داخلے کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔ آئندہ تعلیمی سال میں بارہویں جماعت کی کلاسوں کے لئے کرونا انفکشن کے حالات کو دیکھتے ہوئے ۱۵؍جون سے دوپہر یا صبح کے اوقات میں آن لائن تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی میٹنگ میں کی گئی ہے اس کے علاوہ گیارہویں جماعت کی کلاسیں یکم ستمبر سے لے کر۱۵؍ستمبر تک شروع کیے جانے کی بھی منصوبہ بندی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.