صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جولائی آخر تک دسویں بارہویں جماعت کے نتائج منظر عام پر : ورشا گائیکواڑ

273,915

ممبئی: کرونا نے پورے ملک کو متاثر کیا۔ ہر کوئی اسکولوں اور کالجوں  کی شروعات کے ساتھ دسویں اور بارہویں کے نتائج سے بھی پریشان ہے۔ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج ۱۵؍ جولائی کے آس پاس اور دسویں جماعت کے نتائج جولائی آخر میں آنے کا امکان ہے ۔

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ریاست میں کرونا وائرس کا انفیکشن جاری ہے اس لئے  ریاستی حکومت نے طلبہ کے لئے ای لرننگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ موجودہ تعلیمی سال میں اسکول کے بچوں کا نقصان نہ ہو ۔ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ حکومت ایسے طلباء کو بھی تعلیم فراہم کرنے کی سوچ رہی ہے جنہیں ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعہ ای لرننگ حاصل کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ اسکول طلبا سے کینٹین ، ہاؤس کیپنگ اور کھیلوں کی فیس مانگ رہے ہیں جب کہ وہ اسکول نہیں جارہے ہیں ۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ اسکول کے منتظمین والدین پر دباؤ نہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے درمیان ہی کرونا بحران پیدا ہوا ۔ بارہویں جماعت کے امتحانات مکمل ہو گئے تھے مگر دسویں جماعت کا آخری پیپرجغرافیہ باقی رہ گیا تھا جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا تھا ۔

کرونا بحران کے دوران ان جوابی پرچوں کی جانچ کا بھی مسئلہ ہو گیا تھا مگر اب جانچ کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے ۔اس لئے امید کی جارہی ہے ان جماعتوں کے نتائج  ممکنہ طور پر  جولائی کے اواخر تک کئے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.