صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا بحران کے دوران ریاستی ٹرانسپورٹ کی خدمات قابل ستائش : ادھو ٹھاکرے

77,339

ممبئی : مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بیرونی ریاست کے لوگوں کو محفوظ طریقے سے اپنے آبائی وطن واپس جانے کے لئے بسیں فراہم کیں ۔ ۲۹؍ مئی تک ۵؍ لاکھ ۸؍ ہزار۸۰۳؍ تارکین وطن کو آبائی ریاستی سرحد یا قریبی ریلوے اسٹیشنوں تک۴۱؍ ہزار ۸۷۴ ؍ بسوں کے ذریعے پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت نے دیگر ریاستوں کے لوگوں کو بسوں کے ذریعہ ان کے ریاستی حدود میں بھیجنے کے لئے صد فیصد فنڈز مہیا کراتے ہوئے اب تک ۹۴؍ کروڑ۶۶ لاکھ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ یہ اطلاع وزیر اعلیٰ دفتر کی جانب سے دی گئی ۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی کارپوریشن اور ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) نے یہ کام کیا ہے ۔ ایس ٹی کارپوریشن بسوں کو دستیاب کرانے اور  پیدل چلنے والوں کو روکنے ، غیر قانونی طریقے سے ٹرکوں یا ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کو رو کتے ہوئے بسوں کو  مہیا کرانے کے لئے  متعلقہ ضلع کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے دفتر کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے کام کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایس ٹی کارپوریشن اور آر ٹی او آفس کے تمام افسران اور عملہ کو اس طرح کی آفات کا سامنا کرتے ہوئے عام آدمی کو خدمات فراہم کرنے پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ بحران کے وقت میں ان تمام ملازمین کی مدد بہت قیمتی ہے ۔ ابھی تک لال پری نے مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، گجرات ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک جیسی ریاستوں کی سرحدوں تک  تارکین وطن اور مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے ۔

کچھ تارکین وطن مزدور نے ریلوے سروس سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ذریعہ مہاجر مزدوروں اور دیگر ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو ان کے ریاستی سرحدوں تک پہنچایا جارہا ہے اور دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے لوگوں کو ریاست میں لانے کے لئے یہ کام جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.