صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسٹیٹ بورڈآف ٹیکنیکل اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے امتحانات ۹؍ جولائی سے

218,575

ممبئی : اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ان کے ذریعہ لیے جانے والے ۵؍ کورسیز کے سالانہ امتحانات اور آخری سال کے امتحانات ۹؍جولائی سے لیے جائیں گے اور نتائج اگست کے پہلے ہفتے میں ظاہر کیے جائیں گے ۔ کرونا وائرس کے پس منظر میں  ریاستی حکومت نے ان شعبہ جات کے امتحانات کو ملتوی کر دیا تھا۔

حال ہی میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اکیڈمک کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متفقہ طور پر ۹؍ جولائی کو امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں بورڈ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ونود موہتکر مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات کے تعلق سے شیڈول جاری کیا ہے ۔ چھ ماہی ڈپلومہ کورس ، دو سالہ فارمیسی کورس ، تین سالہ مائننگ کورس اور حکومت سے منظور شدہ ڈپلومہ کورسیز کے امتحانات ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.